مہوش حیات کی یو یو ہنی سنگھ کو خاص انداز سےسالگرہ کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مشہور بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی اور انہیں ‘ریئل او جی’ (اصل گینگسٹر) قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور ہنی سنگھ کے پہلے مشترکہ میوزک ویڈیو جٹ محکمہ کے کچھ بی ٹی ایس ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں گلوکار کو شاندار ڈانس مووز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مہوش حیات کو ایک پُرتعیش گھر میں ہنی سنگھ کے ساتھ بے خوف انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے کندھے سے گرا ہوا سیاہ لباس پہن رکھا تھا جبکہ ہنی سنگھ ایک بھاری فر کوٹ کے ساتھ پِن سٹرائپ سوٹ زیب تن کیے ہوئے تھے۔ویڈیو کے دوران دونوں فنکاروں کو سیڑھیاں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اترتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ہنی سنگھ کے خوشگوار ڈانس مووز نے مداحوں کے دل جیت لیے۔مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر پر لکھاکہ “حقیقی او جی کو سالگرہ مبارک ہوجبکہ ویڈیو کیپشن میں انہوں نے لکھا:”شاٹ ختم ہوگیا لیکن یو یو ہنی سنگھ کے ڈانس مووز چلتے رہے۔ یہ آدمی ایک زبردست وائب ہے۔ اس کی توانائی ناقابلِ شکست اور اس کے ساتھ وقت گزارنا بے حد مزے دار ہوتا ہے۔”یہ مناظر ان کے میوزک ویڈیو جٹ محکمہ سے لیے گئے ہیں، جس میں ہنی سنگھ نے ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا جبکہ مہوش حیات ان کی گرل فرینڈ یا بیوی کے روپ میں نظر آئیں۔
مزیدپڑھیں:ثناء جاوید کی سرفراز احمد سے بدتمیزی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہنی سنگھ کے مہوش حیات
پڑھیں:
سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سرویکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین 100 فیصد محفوظ اور مستند ہے،یہ ویکسین پولیو ویکسین کی طرح موثر اور آزمودہ ہے اور اس کے استعمال سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے والدین پر زور دیا کہ وہ ایچ پی وی ویکسین پر اعتماد کریں اور اپنی بچیوں کو لازمی طور پر یہ ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی فیملی کی بچیوں کو بھی یہ ویکسین لگوائی ہے۔رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ سرویکل کینسر ویکسین سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈے سے بچا جائے کیونکہ سرویکل کینسر ایک بڑھتا ہوا سماجی چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینسر ایک لاعلاج مرض ہے اور اس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔