فوج نے امن کے لیے بہت کام کیا، آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت، سندھ اور پنجاب کے وزرا نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، فوج نے خیبرپختونخوا میں امن کے لیے بہت کام کیا، ہمیں آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہمارے صوبے میں سیکیورٹی مسائل موجود ہیں، ہم پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا مورال بڑھا رہے ہیں۔ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ضم قبائلی اضلاع کو مکمل وسائل فراہم نہیں کیے گئے، یہ معاملہ بار ہا وفاق کے سامنے اٹھا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی تحریک، کوئی شخصیت نہیں، یک زبان ہوکر بیانیہ بنانا ہوگا، آرمی چیف
پی ٹی آئی نے آج کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوبے کی نمائندگی کے لیے موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دہشتگردی علی امین گنڈاپور فوج قومی سلامتی کمیٹی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دہشتگردی علی امین گنڈاپور فوج قومی سلامتی کمیٹی وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور قومی سلامتی کے لیے
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
فائل فوٹو۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
ایڈوکیٹ جنرل کی علی امین گنڈاپور کی جگہ 342 کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کا بیان قلمبند نہ ہوسکا شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نہ ہوسکاعدالت نے علی امین گنڈاپور کو عدالت میں پیش ہو کر یا بذریعہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ 342 کا بیان ریکارڈ نہ کروانے پر عدالت علی امین گنڈاپور کا حق دفاع کا بیان ختم کر سکتی ہے۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔