ایس آئی ایف سی کی ادویہ سازی صنعت کی ترقی کیلئے معاونت کی فراہمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل دواسازی کی صنعت کی ترقی میں معاونت کر رہی ہے۔پاکستان نے ملٹی وٹامن سینٹرم کی پہلی کھیپ جامشورو سے کینیا بھیج دی ہے۔ نجی کمپنی نے اس سلسلے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون کو سراہا ہے۔گزشتہ ماہ ایک دوا ساز کمپنی کی جانب سے پہلی بار مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے خطے میں پانچ لاکھ ساٹھ ہزار یورو مالیت کی برآمدات کی گئیں ۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
— فائل فوٹونیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔
اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔
نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے۔
اب چکوال کی 71 یونین کونسلز، جہلم کی 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت بہت جلد مرحلہ وار پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔