سرکاری سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے، اسی لیے سرکاری سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم بھی پنجاب کے طلباء کے لیے انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، پنجاب میں نوجوانوں کو انٹر نیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ جیسے کورسز کے مواقع دے رہے ہیں، بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق فری لانسرز کی آئی ٹی کورسز سرٹیفیکیشن کرائی جا رہی ہے، سرکاری سکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے روایتی تعلیم کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے نوجوانوں کو خود مختاری، ترقی، اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ لاہور میں پاکستان کا پہلا منفرد نواز شریف آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں جہاں نوجوانوں کو آئی ٹی ایجوکیشن اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیشل لوگوں کیلئے بھی اقدامات کیے ہیں جن کے تحت پنجاب بھر میں 40 ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد بیماریوں کی تشخیص کی گئی، پنجاب میں پہلی مرتبہ طلبہ کی حاضری کے لئے فیشل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا، خصوصی افرادروزگار پروگرام کی منظوری دی گئی، سپیشل بچوں کیلئے رائزنگ سٹار کارڈبرائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا پروگرام کا بھی فیصلہ کیا گیا، سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نوجوانوں کو بنا رہے ہیں آئی ٹی
پڑھیں:
مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سمبڑیال، وزیر آباد، سیالکوٹ،گھکڑ منڈی اور دیگر شہروں میں ’ستھرا پنجاب‘ کے تحت شہروں میں صفائی کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے روڈز کی عمومی صورت حال کا معائنہ اور تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کا مشاہدہ کیا، اور صفائی ستھرائی میں بہتر صورتحال کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:ساڑے 12 لاکھ راشن کارڈز، مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنادی
انہوں نے متعلقہ محکموں کو صفائی ستھرائی میں مزید بہتری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہروں اور دیہات میں صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مریم نواز نے شہریوں سے کہا کہ وہ گلی محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے میں حکومت کی معاونت کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ستھرا پنجاب مریم نواز