جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں سے دستی بم برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کوئٹہ:
دہشت گردی سے متاثرہ ٹرین جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں سے دستی بم برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس کی بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچا دی گئیں، جس میں 3 بوگیوں سے 4 دستی بم برآمد ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے جب کہ مزید کو بھی ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گئے پہنچائی جانے والی بوگیوں کو ریلوے لوکو شیڈ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کی مرمت کی جائے گی۔
ٹرین کی مرمت تاحال نامکمل، کل روانہ نہیں ہوگی
دوسری جانب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کل روانہ نہیں ہوگی۔ جعفر ایکسپریس کی مرمت کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا جب کہ صفائی کے امور بھی ابھی باقی ہیں۔ ریلوے کنٹرول کے مطابق مرمت اور صفائی کا کام مکمل ہونے کے بعد ہی ٹرین کی روانگی ممکن ہوگی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس کی
پڑھیں:
وزیر آباد: نالہ ایک سے سیلاب میں آنے والا مارٹر گولہ برآمد
وزیر آباد (نامہ نگار) وزیر آباد میں نالہ ایک کے کنارے سے سیلاب میں بہہ کر آنے والا مارٹر گولہ برآمد ہوا، مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس تھانہ سوہدرہ موقع پر پہنچ گئی اور مارٹر گولہ کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالہ کر دیا گیا۔