دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں‘ بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)کوئٹہ میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب لوکوشیڈ پر کھڑی ٹرین کی بوگیوں سے برآمد دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔
دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں متاثر ہوئی تھیں۔(جاری ہے)
ٹرین کی 8 بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے اسٹیشن لائی گئی تھیں۔ کچھی کے علاقے مشکاف سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کو کوئٹہ لایا گیا تھا۔بولان میں دہشتگردی کا نشانہ بننیوالی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔ بوگیوں پر گولیوں کے نشان اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کیلئے روانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ11 مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جعفر ایکسپریس کی
پڑھیں:
عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلیے علیمہ خان عدالت پہنچ گئیں
اسلام آباد:علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی دستاویزات بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دستخط کے بعد واپس کرانے کی استدعا کی ہے۔
علیمہ خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔ ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنابانی پی ٹی آئی کا حق ہے۔
درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں اپیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کے پاورآف اٹارنی پر دستخط ضروری ہیں۔ دستخط کے لیے وکلا نے دستاویزات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دیں، جنہیں بانی پی ٹی آئی کے دستخط کرا کر واپس نہیں کیاجارہا۔
علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیاہ ے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے مقررہ مدت ختم ہورہی ہے۔ عدالت پاورآف اٹارنی پر دستخط کروانے کی اجازت دے اور جیل حکام کو حکم دیاجائے کہ بانی پی ٹی آئی سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کرانے کی اجازت دیں۔