واشنگٹن: ناسا کے خلا باز بُچ ولمور اور سُنی ولیمز نو ماہ کے طویل خلائی مشن کے بعد منگل کے روز کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آ گئے۔

یہ دونوں خلا باز SpaceX Crew Dragon کیپسول کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب پانی میں نرم لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ مشن اصل میں بوئنگ اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کے ذریعے آٹھ روزہ تجرباتی سفر کے طور پر شروع کیا گیا تھا، لیکن خلائی جہاز کے تکنیکی مسائل کے باعث ان کی واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی، جس کے بعد انہیں ناسا کے باقاعدہ کریو روٹیشن کا حصہ بنا دیا گیا۔

خلانوردوں نے 286 دن خلا میں گزارے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر 150 سے زائد سائنسی تجربات انجام دیے۔ ناسا کے مطابق، یہ ایک غیر متوقع مگر کامیاب مشن ثابت ہوا، جس میں اسٹار لائنر کے مستقبل پر سوالات کھڑے کر دیے۔

منگل کو صبح 5:05 جی ایم ٹی پر Crew-9 مشن کے چار خلا باز اسپیس اسٹیشن سے الگ ہوئے اور 17 گھنٹوں بعد 2:57 پاکستانی وقت پر فلوریڈا کے ساحل سے 50 میل دور خلیج میکسیکو میں اترے۔

مشن کی طوالت پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سوال اٹھایا، اور الزام لگایا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے ناسا خلا بازوں کو جان بوجھ کر خلا میں چھوڑ دیا۔ اس کے جواب میں ناسا نے انخلاء کی تیاری تیز کی، اور SpaceX کے ایک محفوظ کیپسول کو متبادل طور پر استعمال کیا۔

 

ناسا کے مطابق، طویل عرصہ خلا میں گزارنے سے انسانی جسم پر مختلف اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جیسے پٹھوں کی کمزوری اور بینائی کے مسائل۔ تاہم، اس مشن کے بعد سُنی ولیمز 608 دن خلا میں گزارنے والی دوسری امریکی خاتون خلا باز بن گئی ہیں، جبکہ Peggy Whitson 675 دن کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

ناسا کے کمرشل کریو پروگرام کے چیف اسٹیو اسٹچ نے کہا کہ خلا بازوں کو اب کچھ دن آرام دیا جائے گا، اس کے بعد انہیں اپنے گھروں میں جانے کی اجازت ملے گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ناسا کے خلا باز خلا میں کے بعد

پڑھیں:

گجرات :دسیلابی ریلے میں پھنسے 23 افراد کو بچالیا گیا

ویب ڈیسک :گجرات کے نواحی علاقے میں آنے والے شدید سیلابی ریلے میں پھنسے 23 افراد کو ریسکیو 1122 کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریسکیو ٹیم کو سراہا۔

سیلابی ریلے میں گھرے افراد کے بارے میں ریسکیو 1122 فوری رسپانس دیتے ہوئے ٹیم موقع پر موٹر بوٹ لیکر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے میلوں دور سیلابی ریلے میں گھرے افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ 
 

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

متعلقہ مضامین

  • ناسا کا چاند و مریخ پر رابطوں کا نیا جال بچھانے کا منصوبہ، امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب
  • پراسرار سیارچہ خلائی مخلوق کا بھیجا گیا کوئی مشن ہوسکتا ہے، ہارورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ
  • گجرات :دسیلابی ریلے میں پھنسے 23 افراد کو بچالیا گیا
  • جعلی بیج زراعت اور کلائیمیٹ چینج
  • دکی، کوئلہ کان میں پھنسے تین کانکنوں کی تلاش جاری، ایک لاش نکال لی گئی
  • شاہراہ بابوسر پر پھنسے سیاحوں اور مسافروں کو ریسکیو کرنے کا آپریشن مکمل
  • دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کرسکتے، سرفراز بگٹی
  • دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکتے: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا
  • کراچی؛ رفاعی پبلک پارکس کی زمین کمرشل استعمال کیخلاف درخواست دائر