وزیراعظم شہبازشریف نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغازکیا،پودا لگانے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم میں نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 4 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے،چند برسوں کے دوران دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور 2022 میں سیلاب نے پاکستان کے ہر شعبے کو متاثر کیا۔
بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے۔ اور شجرکاری سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی آئے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شجرکاری مہم
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 12جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے: دفتر خارجہ
—فائل فوٹوترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 12 جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی یو اے ای جائے گا، یہ دورہ پاک یو اے ای گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر افسران شامل ہوں گے، وزیراعظم کی اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہو گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا، دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای نئی جہتوں میں اشتراک کے خواہاں ہیں۔