اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی اور ان کے شوہر، اداکار علی انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے یہ خوشخبری صبور علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر اور نومولود بیٹی کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور وہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں صبور علی نے اپنی پوسٹ میں ننھی پری کو اپنی زندگی کا "معجزہ" قرار دیتے ہوئے جذباتی انداز میں لکھا ہمارا چھوٹا معجزہ ہماری سب سے بڑی نعمت سب سے چھوٹے ہاتھ کا سب سے بڑا اثر چھوڑنا ناقابل یقین ہے اداکارہ نے بیٹی کا نام سرینا علی رکھا ہے اور اپنی پوسٹ میں لکھا سرینا علی کو دنیا میں خوش آمدید۔ جادو آپ کا منتظر ہے اس خوشخبری کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے صبور علی اور علی انصاری کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے شوبز انڈسٹری کے کئی ستاروں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سرینا علی کے لیے دعاوں اور محبت بھرے پیغامات بھیجے صبور علی اور علی انصاری کی شادی 2022 میں ہوئی تھی اور اب ان کی زندگی میں ننھی پری کی آمد نے ان کے مداحوں کو بھی خوشی میں شریک کر دیا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صبور علی اور علی انصاری
پڑھیں:
دوران پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں بچے کی پیدائش
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ایک بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھائی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔مسقط سے ممبئی آنے والی پرواز میں ایک جذباتی لمحہ پیش آیا جب دورانِ پرواز ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا، اس وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔ بھارتی ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ خاتون کو لیبر پین شروع ہونے پر فضائی عملے نے فوری طور پر صورتحال کا ادراک کیا اور دیگر مسافروں کو نشستیں خالی کرنے کی درخواست کی۔مسافروں سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ خاتون اور نومولود کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے موبائل فون بند رکھیں، عملے نے فوری عارضی حفاظتی انتظامات کیے، خوش قسمتی سے پرواز میں ایک نرس بھی موجود تھی، جنہوں نے عملے کی مدد سے بچے کی ولادت مکمل کروائی۔(جاری ہے)
رات 3 بج کر 15 منٹ پر بچے کی ولادت ہوئی اور صبح 4 بجے کے قریب جہاز ممبئی ایئرپورٹ پر اترا۔ پائلٹس نے پہلے ہی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے ترجیحی لینڈنگ کی اجازت حاصل کر لی تھی۔
ایئرپورٹ پر ایمبولینس اور طبی عملہ موجود تھا، جنہوں نے ماں اور بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر معمولی واقعہ تھا جس پر ہماری ٹیم نے جس مہارت، ہمدردی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔