وزیراعظم کی جانب سے23 مارچ کو بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان متوقع
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے23 مارچ کو بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ کی کمی کا اعلان متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور پاور ڈویڑن کے حکام بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے فی یونٹ کی کمی لانے کیلئے مختلف اختیارات پر غور کر رہے ہیں جنہیں وزیراعظم کی جانب سے 23 مارچ کو کیے جانے والے اعلان سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ کمی یکم اپریل 2025سے نافذ ہوگی اور صارفین کو مئی سے کم بل دیکھنے موصول ہونگے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 8 روپے فی یونٹ کی مجموعی کمی میں سے 4.
یہ تبدیلی چھ آئی پی پیز (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی، سولہ آئی پی پیز کے ساتھ پاور خریداری معاہدوں میں نظرثانی کرکے ’ٹیک اینڈ پے‘ ماڈل میں تبدیل کرنے، بیگاس پاور پلانٹس کو امریکی ڈالر سے پاکستانی روپے میں منتقل کرنے اور حکومتی پاور پلانٹس (جی پی پیز) کیلئے رٹارن آن ایکویٹی (آر او ای) کو 13 فیصد تک کم کرنے کے نتیجے میں آئی ہے جس میں امریکی ڈالر کو 168 روپے پر فکس کیا گیا ہے۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ ٹیرف میں کمی کا حساب ان تیل کی مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا جنہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں 16 مارچ 2025 سے کم کیا گیا تھا۔
موجودہ تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا تخمینی مالی اثر تقریباً 168 ارب روپے ہے جو فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1.30 روپے کی کمی میں مدد دے گا۔
آئی ایم ایف نے حکومت کیلئے یہ ریلیف منظور کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں تیل کی قیمتوں کو تین ماہ کیلئے برقرار رکھنے کے فیصلے کو تسلیم کیا گیا ہے اور اگر عالمی قیمتیں مزید کم ہوتی ہیں تو اس کا مالی اثر 250 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
تاہم 1.30 روپے فی یونٹ کا ریلیف صرف ایک ماہ کیلئے دستیاب ہوگا، ذرائع کے مطابق خزانہ اور پاور ڈویڑن کے حکام بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے فی یونٹ کی کمی لانے کیلئے مختلف اختیارات پر غور کر رہے ہیں جنہیں وزیراعظم کے 23 مارچ کو ہونیوالے اعلان سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد 8 روپے فی یونٹ کی کمی میں سے 6 روپے کی کمی کو مستقل ایڈجسٹمنٹ کے طور پر لاگو کرنا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں سے 35 روپے کی پی ٹی وی فیس بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال 2026کے بجٹ میں حکومت پی ٹی وی کو عملی طور پر چلانے کیلئے فنڈز مختص کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روپے فی یونٹ کی کمی بجلی کی قیمت میں مارچ کو پی پیز
پڑھیں:
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔