ایف ایف سی اور نمایاں بینکوں کے مابین کسانوں کے لیے 1 ارب روپے کے مالی معاونت کے معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ایف ایف سی اور نمایاں بینکوں کے مابین کسانوں کے لیے 1 ارب روپے کے مالی معاونت کے معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے پاکستان کے چار نمایاں بینکوں کے ساتھ شراکت داری کے تحت سونا سینٹرز میں رجسٹرڈ کسانوں کو 5 لاکھ روپے تک کا آسان قرض فراہم کیا جائے گا جس کا مقصد زرعی ترقی کو فروغ دینا اور مالی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔
اس تاریخی معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں ایف ایف سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، ایم ڈی اور سی ای او ایف ایف سی جہانگیر پراچہ، بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود، بینک الفلاح کے صدر عاطف اسلم باجوہ، عسکری بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او ضیا اعجاز اور فیصل بینک کے ہیڈ آف کمرشل بینکنگ الطاف حسین ثاقب نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کے زرعی شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسانوں کے لیے مالیاتی سہولتوں کو مزید قابل رسائی بنایا جائے گا۔ شراکت دار بینکوں نے اس اقدام کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ اس معاہدے کے تحت، کسانوں کو بغیر کسی پیچیدہ طریقہ کار کے باآسانی قرض ملیں گے، جس سے وہ اعلی معیار کے زرعی وسائل میں سرمایہ کاری کر کے اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکیں گے۔ ایف ایف سی کی جانب سے یہ شراکت زرعی مالیات کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو کمپنی کے کسانوں کی فلاح و بہبود، مالی شمولیت اور زرعی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف ایف سی کے لیے
پڑھیں:
کسانوں پر زرعی ٹیکس کے نفاذ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم
لاہور:پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر زرعی ٹیکس اسمبلی سے منظوری کے بغیر نافذ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر ملک محمد احمد خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ پنجاب کے کسان پر کتنا ٹیکس لگے گا یہ کسی دفتر میں بیٹھ کر خود سے طے نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا نفاذ صرف اور صرف پنجاب اسمبلی کے دائرہ اختیار میں ہے، کوئی بھی ٹیکس اسمبلی کی منظوری کے بغیر نافذ نہیں کیا جا سکتا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے زور دے کر کہا کہ قانون اور آئین کے تحت ٹیکس لگانے کا اختیار ایوان کے پاس ہے، اس سے انحراف برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں رکن اسمبلی ذوالفقار شاہ کی جانب سے اس معاملے پر تحریک استحقاق پیش کی گئی، اسپیکر نے تحریک استحقاق منظور کرتے ہوئے اسے پریولیج کمیٹی کے سپرد کر دیا، کمیٹی معاملے کی مزید چھان بین کر کے اپنی سفارشات ایوان میں پیش کرے گی۔
ایوان میں اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری خالد محمود رانجھا نے وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی تاہم اسپیکر نے واضح کیا کہ اس معاملے پر قانون سازی اور حتمی فیصلہ صرف اسمبلی کا حق ہے۔