امیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان تعلقات؛ ساتھی اداکار نے راز فاش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
امیتابھ بچن اور ریکھا کی کامیاب فلمی جوڑی کے درمیان رومانوی تعلقات کی داستانیں زبان زد عام رہی ہیں لیکن کم ہی لوگ محبت کی اس کہانی کی مکمل حقیقت سے واقف ہیں۔
اس حوالے سے معروف ولن اداکار رنجیت بیدی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ریکھا کا اصل مسئلہ یہ تھا کہ وہ بہت زیادہ خبروں میں رہنا پسند کرتی تھیں۔
ولن اداکار رنجیت نے انکشاف کیا کہ ریکھا بہت ضد کیا کرتی تھیں اور اُن کے امیتابھ بچن کے درمیان تعلقات کبھی اچھے نہیں تھے۔
اداکار نے مزید کہا کہ کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات بہتر ہونا شروع گئے تھے لیکن اس میں کبھی گرم جوشی نہ آسکی تھی۔
ولن اداکار رنجیت نے یہ بھی بتایا کہ ریکھا اور امیتابھ بچن دونوں الگ الگ راستوں کے مسافر تھے۔ ان کے درمیان کافی معاملات پر تضاد تھا۔
یاد رہے کہ رنجیت اور ریکھا کے درمیان بھی دوستی تھی اور اپنی ایک فلم کے لیے رنجیت نے ریکھا کو سائن بھی کیا تھا لیکن بعد میں بات آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔
مگر اس کے بعد پھر کبھی رنجیت نے پیشہ ورانہ تنازعات سے بچنے کے لیے ریکھا کے ساتھ کام نہیں کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن کے درمیان رنجیت نے
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔
اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔
ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔
یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔