اسرائیل کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں کے بعد غزہ میں وحشیانہ بمباری میں مزید شدت آگئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی بمباری کی زد میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر بھی آگیا۔
اقوام متحدہ کے دفتر پر اسرائیلی حملے میں 6 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک غیرملکی اہلکار نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکار کی شناخت اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں 430 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں سے 180 سے زائد بچے شامل ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے
پڑھیں:
لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔