موجودہ حکومت کے ہوتے دشمن کی ضرورت نہیں، فیصل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ طالبان کو آباد کرنےکی بات جنرل باجوہ نے کی تھی، پہلے طالبان جہادی اور اب فسادی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل پاکستان تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ طالبان کو آباد کرنے کی بات جنرل باجوہ نے کی تھی، پہلے طالبان جہادی اور اب فسادی ہوگئے، جو بات محمود اچکزئی، ڈاکٹر عبدالمالک، اختر مینگل نے کہی وہی بانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کےجو معاشی حالات ہے جنگ نہیں چھیڑنی چاہیے، موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں، اگر یہ اتنے سنجیدہ ہیں تو بانی کو انگیج کیوں نہیں کرتے، قومی سلامتی کمیٹی میں نواز شریف، وزیر داخلہ کدھر تھے۔؟ وکیل تحریک انصاف کا ایک سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ ایمل ولی اتنا اہم آدمی نہیں کہ اس کی بات کا جواب دیا جائے، اگر بانی کی کابینہ نے طالبان کو بسایا تو (ن) لیگ کی حکومت فیصلے کو ریورس کرلیتی۔؟ کتنے طالبان کو بسایا گیا موجودہ حکومت لسٹ سامنے لے آئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موجودہ حکومت طالبان کو
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی، عظمی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی،پاکستان کا نوجوان بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ جمعہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ''بنیان مرصوص'' میں تاریخی فتح قوم کو دلائی،پوری دنیا پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ وار قابلیت کی معترف ہے،وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی،پاکستان کا نوجوان بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی بہترجنگی حکمت عملی کی بدولت بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا، پاکستان کے آرمی چیف کو امریکی صدر نے کھانے کی دعوت پر بلایا جوکہ اعزاز کی بات ہے۔(جاری ہے)
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی شدید ڈپریشن کے عالم میں فیلڈ مارشل کیخلاف پروپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور انکا سوشل میڈیا اداروں کے سربراہان کیخلاف پروپیگنڈہ مہم کو لیڈ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے سواکوئی کام نہیں کیا اورآج انہیں قانون کی حکمرانی یاد آرہی ہے،9مئی کے سازشی کرداروں اور سہولت کاروں کو عدالت کی جانب سے سزائیں ہورہی ہیں یہی قانون کی حکمرانی ہے۔