Juraat:
2025-04-26@02:45:29 GMT

برا نہ مانو (خون کی) ہولی ہے!

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

برا نہ مانو (خون کی) ہولی ہے!

ڈاکٹر سلیم خان

دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ناحق خون خرابہ ہوتواسے خون کی ہولی سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ اس سال رنگوں کے تہوار پر صدر دروپدی مرمو نے اسے قیمتی ثقافتی وراثت کی علامت قرار دے کر اتحاد، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔ نریندر مودی نے ہر شخص کی زندگی میں نئی امید، توانائی اوراتحاد کے رنگ کو مزید گہرا ہونے کی دعا کی ۔نائب صدر نے برائی پر اچھائی کی جیت اور اپنے خیالات کو ہمدردی سے ، اپنے اعمال کو رحم دلی سے رنگنے کی یاد دلائی ۔ ملکارجن کھڑگے نے لکھا، ” یہ تہوار خوف، نفرت، حسد اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آئیے ہم اپنے کثیر الثقافتی سماج کو رنگوں، یکجہتی اور بھائی چارے کی روح سے بھر دیں ۔”راہل گاندھی نے دعا دی ، ” رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگی میں نئی امید، نیا جوش اور بے شمار خوشیاں لے کر آئے ۔”پرینکا گاندھی نے جوش، ولولہ، خوشی، بھائی چارہ، برابری اور میل جول کے ساتھ ہر کسی کو خوشیاں بانٹنے کی تلقین کی ۔ جے پی نڈا نے سبھی کے لیے خوشحالی، ترقی اور خوش نصیبی کی دعا کی ۔ اب ان نصیحتوں کا اثر بھی ملاحظہ فرمائیں ؟
گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک 20 سالہ رکشت چورسیا نے ہولی کے نشے میں تفریح کے لیے اپنی کار چار افراد پر چڑھادی ان میں سے تین کی موت ہو گئی ہے ۔ چورسیا مودی کے حلقۂ انتخاب وارانسی کا رہنے والا ہے اور وڈودرا سے بھی موصوف الیکشن لڑ چکے ہیں ۔ اس سانحہ میں بچنے والے چشم دید گواہ کے مطابق وہ اسے دوہرانا چاہتا تھا اور خود کو بچانے کے لیے ‘ اوم نمہ شیوائے ‘ کا نعرہ لگارہاتھا ۔ مرنے والے مسلمان ہوتے تو نعرے سے کام چل جاتا پولیس انہیں کومجرم بنادیتی لیکن وہ بیچارے 45 سالہ اکشے ، 43 سالہ برجیندر اور 20 سالہ لیوکوش پٹیل نکل گئے اس لیے نعرے بازی فیل ہوگئی۔ ہولی کے جوش میں سورت کے ایک خاندان کی کارپھسل کر درخت سے ٹکرا گئی اور تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ ان کی تیز رفتار گاڑی کے سامنے کوئی آوارہ مویشی آگیاہوگیا جسے بچانے کے چکر میں حادثہ ہوگیا کیونکہ اگر گائے زخمی ہوجاتی تو زخمیوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ۔
ہریانہ کے شیخ پورہ گاوں کا رہنے والا 17 سالہ ہیمانشو اپنے دوست دیو کے ساتھ کرنال میں انکور سے ملنے آیا۔ وہاں ارون، امیت، امن ، انیش، پردیپ اور راجیش وغیرہ ہولی کا جشن منا رہے تھے ۔ اس دوران ہاتھا پائی ہوگئی اور ہیمانشو ودیو کو چاقو سے بری طرح زخمی کردیا گیا۔ اس لڑائی کی ویڈیو بھی مل گئی ہے ۔ اس کے بعد ملزم خود ہیمانشو کو اسپتال لے کر گئے اور وہاں چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ گیارہویں جماعت کا طالبعلم 6 بہنوں کا سب سے چھوٹا بھائی تھا۔ اسی طرح جندھیڑی جاٹان کا پروین عرف گڈو رنپال اپنے دوست روہت ارون کے ساتھ ہولی کھیل رہا تھا۔ اس دوران ان میں جھگڑا ہوگیا تو روہت نے پروین کا چاقو سے قتل کردیا اور خود فرار ہوگیا ۔ پولیس اس کو تلاش کررہی ہے ۔ ہنستے کھیلتے خونی ہولی منانے کی یہ ایک حیرت انگیز مثال ہے ۔
ہریانہ کے نواپورہ میں ایک عادی مجرم لوچن نشاد نے ایک نابالغ کا چاقو مارکر قتل کردیا ۔ ملزم کی ایک دن قبل مقتول کے ساتھ کسی بات پر بحث ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد جب وہ بیچارہ ہولی کی پارٹی سے لوٹتے ہوئے نظر آیا تو لوچن نشاد کا خون کھول گیا اور اس نے جوش میں آکر چاقوگھونپ دیا ۔ چھتیس گڑھ میں ابھیشیک عرف چھوٹو ہولی پر رام گوپال آریہ کے بیٹے بی جے پی یوتھ صدر سنجے کمار آریہ سے ملنے آیا تو سنجے نے گلے ملنے سے انکار کر دیا کیونکہ نشے میں دھت ابھیشیک بدتمیزی کر رہا تھا۔ اس پر ابھیشیک گھر گیا اور پستول سے فائرنگ کرکے اکشے کو ران پر گولی ماردی ۔ سنجے نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن ابھیشیک نے پستول کے بٹ سے اس کے سر پر مارا۔ اکشے کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ انہیں گولی کیوں ماری گئی۔ اس کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے اور نہ کوئی پرانی دشمنی ہے ۔ اس کے پیچھے ذات پات اور چھوا چھوت کا معاملہ ہوسکتا ہے ۔
راجستھان کے دوسہ میں ایک 25 سالہ دلت طالب علم ہنس راج مینا نے رنگ لگانے سے انکار کیا تو اشوک، ببلو اور کالورام نے گلا دبا کر قتل کر دیا ۔ وہ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہا تھا ۔ ہنس راج نے رنگ پھینکنے سے منع کیا تو تینوں نے اسے لات ماری، بیلٹ سے مارا، اور بالآخر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ اس بہیمانہ قتل کے بعد، کنبہ کے افراد اور گاؤں والوں نے ہنس راج کی لاش کے ساتھ علاقے میں قومی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔ انہوں نے 50 لاکھ روپے معاوضہ، خاندان کے لیے سرکاری نوکری اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ لالسوٹ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) دنیش اگروال نے کہا کہ ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی گئی ہے اور وہ فی الحال مفرور ہیں مگرانہوں نے مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔
اتر پردیش کے علی گڑھ میں موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے ہولی کی صبح حارث نامی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حملہ آوروں میں سے ایک نے اس شخص کو متعدد بار گولی ماری، جس کے بعد وہ گر گیا، اور دوسرا پھر موٹر سائیکل سے اترا اور اس کی موت کو یقینی بنانے کے لیے اسے مزید تین گولیاں ماریں۔ حارث عرف کٹا، کرکٹ میچ کھیل کر لوٹنے کے بعد سحری کا انتظار کر رہا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حارث پر حملہ ممکنہ طور پر دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم دیگر زاویوں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اس کے رشتہ دار شعیب نے بتایا کہ حارث ان کے لیے چھوٹے بھائی کی طرح تھا۔ "ہم صبح 3 بجے کے قریب سحری کے لیے یہاں آئے تھے ۔ اسی وقت حارث کو گولی مار دی گئی”۔ اس کی کوئی دشمنی نہیں تھی۔ یہ گولیاں چلانے والے لوگ مجرم پیشہ ہیں۔ ان لوگوں نے ہولی کا فائدہ اٹھا کر اپنا کام کردیا ۔ مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں ہولی صبح سکھ لال مہرا کو کھیت سے لوٹتے وقت پڑوس کے کملیش پرجاپتی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ لاٹھیوں سے مارکر ہلاک کردیا اور متوفی کے بیٹے نتیش کو فون پر اطلاع دے کر فرار ہوگئے ۔ دشمنی نکالنے کے لیے ان لوگوں نے ہولی کے دن کا مہورت نکالا۔
بہار کے نالندہ میں پچاس سالہ شنکر چوہان اپنے گھر کے باہر کھلیان میں بیٹھ کر کھانا کھارہے تھے کہ مجرم پیشہ دیو شرن پرساد نے ہولی جلانے سے قبل اپنے پڑوسی کو گولیوں سے بھون دیا ۔ یہ قتل گھر کے دروازے پر پورے خاندان کے سامنے ہوا جس سے ہولی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ۔ بہار ہی کے شیوہر میں ہولی کا رنگ کھیلنے والے ایک نوجوان کو دن دہاڑے موٹر بائیک پر سوار بدمعاشوں نے اس کی بیوی اور بچے کے سامنے چاقو گھونپ کر مارڈالا ۔ مونگیر میں گولو کمار اور بھولا کمار اپنے گھر کے پاس ہولی کا گانا بجا رہے تھے ۔ اس پر منٹویادو، فوکو
یادو، انل یادو، پرشانت یادو وغیرہ نے اعتراض کیا تو گولی چل گئی ۔ اس میں 18 سالہ بھولا کی موت ہوگئی اور 16 سال کے گولو کی حالت نازک ہے ۔ بھاگلپور میں ہولی کی شب 19 سالہ ویبھو ویشیش کسی لڑکی سے مل کر آرہا تھا کہ چاقو سے اس کا گلا کاٹ دیا گیا ۔مغربی بنگال کے چوبیس پرگنہ میں آکاش چودھری نامی ٹی ایم سی یوتھ ونگ کے لیڈر کو ہولی کھیلتے ہوئے چاقو سے قتل کردیا گیا۔ اس طرح ہولی کھیلتے ہوئے قتل کے واقعات سے سوشیل میڈیا بھرا پڑا ہے ۔
اس تشدد کی پردہ پوشی کے لیے جمعہ کے دن مسلمانوں کوگھرپر رہنے کے بیان کی تائید کرنے والے یوگی کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس کے پون کھیڑا نے کہا کہ گزشتہ 25 سالوں میں چھ بار ہولی اور جمعہ ایک ساتھ آئے اور ہمیشہ پرامن رہا، مگر اس بار فرقہ واریت کو ہوا دی گئی۔ انہوں نے پوچھا آج خود کو ہندوؤں کا نمائندہ کہنے والوں کی حکومت میں یہ تہوار خطرے میں کیوں نظر آ رہا ہے ؟موصوف نے تمام شہریوں سے پورے جوش و خروش سے ہولی مناتے ہوئے کسی پر زبردستی نہ کرنے کی اپیل کی کہ چاہے وہ خواتین ہوں، ہندو ہوں، مسلمان ہوں یا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔ انہیں آپسی تشدد سے بچنے کا بھی مشورہ دینا چاہیے تھا۔ شیوسینا یو بی ٹی رہنما سنجے راؤت نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کے ماحول میں نفرت پھیلا دیا ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ”ہم بہت اندھ بھگت ہو گئے ہیں جو ملک، سماج اور ہندو مذہب کے لیے ٹھیک نہیں ہے ”۔وہ بولے ” گزشتہ 10 سالوں میں ہماری ثقافت کی آزادی کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ ہمیں کند ذہنیت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور ایک خاص طبقہ ہمیں مذہب کے نام پر بانٹنا چاہتا ہے ۔” سیاسی رہنماوں کو اب آپس میں کھیلی جانے والی خون کی ہولی پر بھی توجہ دینی چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: قتل کردیا ہولی کا رہا تھا ہولی کی نے ہولی کے ساتھ چاقو سے دیا گیا کے بعد ہے اور کر دیا قتل کر کے لیے

پڑھیں:

آج کا دن کیسا رہے گا؟

حمل:

21 مارچ تا 21 اپریل

 

مثبت: کام کرلیں۔ اگر آپ انتظار کرتے رہیں گے، تو آپ انتظار کرتے رہیں گے۔ اگر آپ صحیح وقت آنے تک انتظار کرتے رہیں گے، تو صحیح وقت آپ سے بچتا رہے گا۔ اپنے آپ کے ساتھ تھوڑا صبر رکھیں، لیکن سچ یہ ہے کہ یہ بھی واضح طور پر جانیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں یا کہاں جانا چاہتے ہیں۔ یہ ایک مرحلے کا اختتام ہے یا ایسی صورتحال جہاں تمام شکلوں میں اور اس کے مختلف چہروں کے ساتھ تبدیلی آپ کا انتظار کررہی ہے۔ یہ ناگزیر ہے، لہٰذا ہمیں بتائیں، آپ اس تمام خوبصورتی میں مزاحمت کیوں کر رہے ہیں؟ اس شدید کمپلیکس سے باہر نکل آئیں اور اس مرحلے میں داخل ہو جائیں جہاں آپ خوشی سے رہنا چاہتے ہیں جبکہ آپ اپنی خوشی کے بعد اپنی زندگی تخلیق کرتے ہیں۔

منفی: تبدیلی سے ڈر سکتے ہیں اور روایتی طریقوں پر قائم رہ سکتے ہیں۔

اہم خیال: جو اب آپ کی خدمت نہیں کرتا اسے چھوڑ دیں۔

 

 

ثور:

22 اپریل تا 20 مئی

 

 

 

مثبت: یہ جاننے سے کہ کیا صحیح ہے کیا کرنا صحیح محسوس ہوتا ہے، یہ سطح پر ایک جیسی لگ سکتی ہے لیکن وہ دنیا سے الگ ہیں۔ یہ ایک ایسا وقت ہے جب آپ نہ صرف اپنی بات پر عمل کرتے ہیں بلکہ اپنا گٹار بجاتے ہوئے اپنے ہی دھن پر ناچتے بھی ہیں۔ یہ آپ کی زندگی میں مشکل وقت کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں آپ نہ صرف کسی کے جوابدہ نہیں ہیں بلکہ آپ اس دنیا میں کسی اور چیز سے زیادہ اپنی خود مختاری کو بھی قدر دیتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ورک اسپیس میں اکیلے جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو یہ ایک اچھا خیال ہو سکتا ہے کہ چیزوں کو جگہ پر لگانا شروع کریں اور چھوٹے پیمانے پر خیالات کے ساتھ کھیلنا شروع کریں۔ تاہم، اگر آپ لوگوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ ہر کوئی ایک ہی صفحے پر ہے تاکہ آپ جانیں کہ آپ کا جہاز کہاں جا رہا ہے۔

منفی: بہت زیادہ بے چین ہونے کی وجہ سے فیصلے کرنے میں دشواری کا سامنا کر سکتے ہیں۔

اہم خیال: وہ شہرت جو آپ تلاش کرتے ہیں آپ کی سچائی کا پیچھا کرتی ہے۔

 

جوزا:

21 مئی تا 21 جون

 

 

 

مثبت: آپ خود کو کتنی حصوں میں منقسم کررہے ہیں؟ دینے اور لینے میں توازن برقرار رکھیں، ایک ٹیم کے طور پر کام کریں، قرض لیں یا قرض ادا کریں۔ یہاں تک کہ اگر یہ وقت کا ہے، لیکن صرف اس دائرے سے نکلنے کا انتخاب کریں جو آپ کو ہر بار کارٹ وہیلنگ کرتا ہے جب آپ محسوس کرتے ہیں کہ کچھ یا کوئی بند ہو رہا ہے۔ تبدیلی کی یہ کھڑکی بالکل وہی ہے جس کےلیے آپ نے ایک وقت میں دعا کی تھی اور امید کی تھی، آپ کےلیے اب دستیاب اختیارات کی ایک بہتات کے ساتھ۔ اس موقع پر شاندار طور پر ابھریں اور اپنے ارد گرد کی دنیا کو روشن کریں۔

منفی: پرانی سوچیں اور خیالات پریشان کرسکتے ہیں۔

اہم خیال: آپ اپنی زندگی کے جادوگر ہیں۔

سرطان:

 

مثبت: نئے تعاون، شراکت داریاں، معاہدے اور ہم آہنگی آپ کے اردگرد ہیں۔ یہ اس موقع پر اٹھنے اور اپنی زندگی میں اس موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا وقت ہے۔ چیزوں کا منصوبہ بندی کے مطابق ہونا یا نہ ہونا ممکن ہے، تاہم جو کچھ باقی رہے گا وہ طاقت ہے جسے آپ موجودہ چیلنجوں سے آگے بڑھنے اور ان پُرآشوب وقتوں سے آگے بڑھنے کےلیے جمع کرتے ہیں۔ اس پر توجہ مرکوز کریں جسے آپ منتخب کرنا چاہتے ہیں، اور یاد رکھیں کہ تمام لڑائیاں لڑنے کے قابل نہیں ہیں، اور تقریباً تمام لڑائیاں جو صداقت پر مبنی ہیں ان میں آپ کے اعمال اور ان جوابات کے طور پر ان آوازوں کو پریشان کرنا ہے۔ اپنی آواز نہ اٹھائیں، اپنے معیارات کو بلند کریں۔

منفی: قریبی تعلقات میں کشیدگی کا خدشہ ہے۔

اہم خیال: امکانات کے لیے اپنی آنکھیں کھولیں۔

اسد:

24 جولائی تا 23 اگست

 

 

مثبت: جب بہت زیادہ تبدیلی کی حالت میں ہو تو، یہ آپ کےلیے اپنے اندرونی سکون اور امن میں ہائبرنیٹ کرنے کا وقت ہوسکتا ہے۔ آپ رہنمائی کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن جب فائر بولٹ آپ کی طرف ہر سمت سے چارج کیے جارہے ہیں، تو آپ اپنی توانائی کو نقصان سے بچانے میں زیادہ خرچ کرتے ہیں، اسے پھلنے پھولنے والے طریقوں میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے۔ کائنات کو اپنی زندگی میں انصاف لانے دو جبکہ آپ اپنے گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں، شو ٹائم کےلیے تیار ہوتے ہیں۔

منفی: بہت زیادہ تنقیدی رویہ رکھتے ہیں اور خود کو اور دوسروں کو بہت زیادہ دباؤ میں ڈالتے ہیں۔

اہم خیال: ان اخلاقیات کو اپنانے کےلیے جن کی آپ قسم کھاتے ہیں، آپ کو خود کو کچھ ڈاؤن ٹائم دینے کے لیے تیار ہونا ہوگا۔

سنبلہ:

24 اگست تا 23 ستمبر

 

مثبت: کیا آپ محروم ہورہے ہیں یا آپ اپنی زندگی میں کسی اور غیر نظر آنے والے پہلو کے قریب آرہے ہیں؟ ایک پھلتی پھولتی مادی زندگی، آزادی، ہنگامہ خیز کامیابیوں اور ایک مطمئن اور فائدہ مند ذاتی زندگی کے درمیان خلا کو پُر کرنا، آپ ان مقاصد کو اپنے انداز میں چیک کر رہے ہیں! آپ ابھی تک جو نہیں دیکھ سکتے وہ یہ ہے کہ آپ کس طرح بے درد طریقے سے اپنی اس نئی حقیقت میں پگھل رہے ہیں جہاں تنازعہ کےلیے بھی کم جگہ ہے اور محبت اور رشتے داری کے لیے بہت زیادہ جگہ ہے۔ ماضی کو ماضی رہنے دینا اور اپنی موجودگی کو اس پر واپس لانا جو آپ اب اپنے ہاتھوں میں رکھتے ہیں سب سے بڑی نعمت اور سب سے بڑا تحفہ ہے۔

منفی: فیصلے کرنے میں دشواری کا سامنا کر سکتے ہیں اور غیر ضروری طور پر تاخیر کر سکتے ہیں۔

اہم خیال: اپنی زندگی کے اس نئے باب میں اپنے پر پھیلائیں۔

میزان:

24 ستمبر تا 23 اکتوبر

 

 

مثبت: یہ اس بات کا جائزہ لینے کا وقت ہے کہ ہر کوئی اپنی میز پر کیا لاتا ہے۔ جب آپ پھل پھول رہے ہوتے ہیں، تو یہ قدرتی بات ہے کہ مکھیاں آپ کے گرد گھومنے لگیں، لیکن اپنے آپ سے پوچھیں کہ جب آپ کو مدد کی ضرورت ہوگی تو کیا یہ اب بھی آپ کی طرف لپکیں گی؟ آپ کےلیے ان رشتوں، حالات اور چیلنجوں سے دور چلے جانے کا فیصلہ کرنا ٹھیک ہے، تاہم، ایسا کرنے کےلیے اپنے دل میں ٹیون کریں اور اس پر غور کریں کہ آپ کیا رکھنا چاہتے ہیں اور اپنی زندگی اور ہونے سے کیا خارج کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ایک دینے والے ہیں، لیکن ہر کوئی نہیں ہے۔ اور فرق کو پہچاننا جانتے ہوئے آپ کو مستقبل میں بہت زیادہ دکھ سے بچائے گا۔

منفی: بہت زیادہ شک کرنے کی عادت ہو سکتی ہے۔

اہم خیال: اپنی خوشی کے اوقات میں غرق ہو جائیں، اس آنے والے خوف کا اختتام کریں۔

عقرب:

24 اکتوبر تا 22 نومبر

 

مثبت: اتنا حساب کتاب کرنا بند کریں! جب آپ گننا شروع کرتے ہیں تو آپ اپنی چمک کھو دیتے ہیں کیونکہ آپ کو زندگی کو ہر گزرنے والے لمحے میں جینا مقدر ہے۔ جی ہاں، آپ ایک تبدیلی سے گزر رہے ہیں، لیکن اپنے آپ کو تھوڑی جگہ اور وقت دیں تاکہ شفا یاب ہوسکیں، بجائے اس کے کہ اپنے اندرونی شیطانوں کو باہر کی طرف پھینکیں۔ یہ واقعی کسی کی غلطی نہیں ہوسکتی، صرف غلط فہمی اور مواصلات کا ایک کلاسیکی معاملہ۔ ایک شاندار وقت آپ کے لیے آگے ہے، تحفظ اور خوشی کے ساتھ بھرا ہوا۔ زندگی کو جشن منانے کے تمام طریقوں پر توجہ مرکوز کریں، بجائے اس کے کہ ان تمام چیزوں کو دیکھا جائے جن میں بہتری کی ضرورت ہے۔

منفی: بہت زیادہ بے پرواہی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اہم خیال: تھوڑا سا غور و فکر آپ کو میراتھن کےلیے ایندھن فراہم کرے گا۔

 

 

قوس:

23 نومبر تا 22 دسمبر

 

مثبت: آپ ان روابط اور رشتوں پر کام کر رہے ہیں، آپ یہاں اس تمام خوبصورتی اور محبت کو دیکھنے کےلیے تیار ہیں جو آپ کے ارد گرد ہے۔ آپ یہاں ہیں، اپنی خواہش پوری ہونے والے دور میں جہاں آپ اپنے باغ میں کھلنے والے چھوٹے سے چھوٹے پھولوں کو تسلیم کر رہے ہیں اور انہیں دیکھ رہے ہیں۔ ایک مشکل اور آزمائش کا دور اب آپ کےلیے ختم ہوگیا ہے، ایک آرام دہ اور پیار بھرا دور آپ کےلیے گلے لگانے کےلیے یہاں ہے۔ آپ اسے زیادہ سے زیادہ کیسے بنائیں گے؟ چھوٹے لمحات کو سمیٹ کر، اپنے خوشی کے وقتوں میں موجود ہو کر اور ایک مشکل ماضی کی طرف اپنی پشت پھیرنے اور اپنے خوشگوار مستقبل پر توجہ مرکوز کرنے کا انتخاب کرکے۔

منفی: بہت زیادہ سخت گیر اور خود کو دوسروں سے الگ تھلگ محسوس کر سکتے ہیں۔

اہم خیال: تشویش بھری سوچوں کو دور ہونے دیں۔

جدی:

23 دسمبر تا 20 جنوری

 

 

 

مثبت: اپنے ماضی کی طرف دیکھتے ہوئے جیسے کہ یہ آپ کی زندگی میں واحد سنہری دور تھا، صرف ایک چیز کرتا ہے، آپ کو اپنے موجودہ وقت میں ایک اور سنہری دور بنانے سے دور رکھتا ہے جسے آپ قریب مستقبل میں یاد کرسکتے ہیں۔ اپنے دل اور دماغ کو اپنے ارد گرد والوں کےلیے کھولیں، ہر چیز کو ممکنہ حد تک الگ لینس سے دیکھیں، نقطہ نظر دوبارہ حاصل کرنے کےلیے۔ شاید چیزیں اتنی بری نہ ہوں جتنی آپ کو لگ رہا ہے۔ وہ یقینی طور پر مکمل طور پر اچھا محسوس نہیں کرسکتے ہیں، لیکن آپ ابھی بھی اس سے زیادہ سبز چراگاہ میں ہیں جتنا آپ سوچتے ہیں۔ اس پر توجہ مرکوز کریں کہ آپ کی زندگی میں کیا کام کر رہا ہے تاکہ اسے بڑھانے میں مدد ملے۔

منفی: دوسروں کی رائے کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

اہم خیال: مستقبل میں جھانکیں۔ اگر یہ ایک سال میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، تو اسے آج آپ کو کھا جانے نہ دیں۔

 

 

دلو:

21 جنوری تا 19 فروری

 

مثبت: آگے بڑھنے کے قابل یا انجان، رفتار کی دھڑکن پر نظر ڈالیں، اور شاید یہاں تک کہ گڑھوں میں تیر لیں، وہ ممکنہ طور پر وہ زیر دہلیز ہے جو آپ محسوس کر رہے ہیں۔ لیکن جب آپ واقعی گہرائی سے دیکھتے ہیں یا بلکہ زوم آؤٹ کرکے، آپ محسوس کرتے ہیں کہ جو اب خوفناک لگتا ہے وہ صرف ایک دانت نکالنے والا چیلنج ہوسکتا ہے، جو اب ناقابل یقین محسوس ہوتا ہے وہ صرف آپ کو اپنے وعدے اور وابستگیوں کا احترام کرنے کےلیے نیچے لانے کے لیے یہاں ہوسکتا ہے، اور جو روبوٹ محسوس ہوتا ہے وہ واقعی آپ کو اپنی بصیرت اور اس چیز کے لیے محبت کو استعمال کرنے کے لیے اکسا رہا ہے جس کا آپ سامنا کر رہے ہیں تاکہ آپ اپنی زندگی کے اس خودکار ورژن سے آزاد ہو سکیں؛ اپنے فیصلوں کو احتیاط سے تول کر اور اپنے خوابوں والے چشمے دوبارہ آن کریں۔

منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں آسانی سے آ جاتے ہیں۔

اہم خیال: اس دن سے گزرنے کے لیے مزاج میں لچک اختیار کریں۔

 

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

 

 

مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح اور زیادہ قابل سماعت بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ اور یہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کرتا۔

منفی: بے صبری اور جلدی بازی کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے غلط فیصلے ہوسکتے ہیں۔

اہم خیال: زندگی کو ایک اور موقع دیں۔

 

(نوٹ: یہ عام پیش گوئیاں ہیں اور ہر ایک پر لاگو نہیں ہوسکتی ہیں۔)

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا 
  • 62 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار
  • راولپنڈی میں 4 سالہ بچہ والد کی پستول سے کھیلتے ہوئے اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری  کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟