پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک میں شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی، 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کا ملک میں زلزلہ کی پیش گوئیوں سے متعلق بیان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ انسانی آنکھ 20 گھنٹے کی عمر کے چاند کا براہ راست مشاہدہ کرسکتی ہے جبکہ 16 سے 18 گھنٹے کی عمر کے چاند کا دوربین کی مدد سے مشاہدہ کیاجاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہی وجہ ہے کہ بغیر کسی تگ دو کے 30 مارچ کو چاند کا براہ راست انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا قوی امکان ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات جدت کی جانب گامزن، جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز عید الفطر پر 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔
اس ضمن میں کابینہ ڈویژن نے عید کی سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے تاہم صوبوں کی جانب سے اب تک عید کی تعطیلات کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپریل انسانی آنکھ پاکستان پیش گوئی چاند شوال عید الفطر عید کی تعطیلات غروب آفتاب مارچ محکمہ موسمیات نوٹیفکیشن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپریل انسانی آنکھ پاکستان پیش گوئی چاند شوال عید الفطر عید کی تعطیلات غروب آفتاب محکمہ موسمیات نوٹیفکیشن محکمہ موسمیات کے چاند
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل