کراچی کے صارفین کیلیے اچھی خبر؛ بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے صارفین کے لیے اچھی خبر ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں قیمت میں کمی کے لیے کے الیکٹرک کی جنوری 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 84 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے آج کراچی شہر میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے ، جس دوران شہر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 18 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
Post Views: 3