ڈاکٹر صابر ابو مریم کا غزہ پر تازہ حملوں پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ اسرائیل اپنی شکست کو چھپانے کیلئے دوبارہ غزہ پر حملہ آور ہوا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ ایک منافق انسان ہے، اس کا کردار کھل کر سامنے آگیا ہے، غزہ کے لوگوں نے استقامت کی مثال قائم کی ہے، اس بار بھی فتح حماس اور اہلِ غزہ کی ہی ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںفلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سیاسیات میں پی ایچ ڈی اسکالر، قانون دان، کالمسٹ، تجزیہ کار اور فلسطین کیساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے گلوبل مارچ ٹو یروشلم مہم اور ایشین پیپلز سولیڈیٹریٹی فار فلسطین کے بانی ہیں۔ بنیادی تعلق کراچی ہے، فلسطین کے معاملے پر بہت متحرک ہیں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں رہتے ہیں۔ غزہ پر دوبارہ اسرائیلی جارحیت اور تازہ صورتحال سے متعلق اسلام ٹائمز نے صابر ابو مریم سے خصوصی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فیفا اور امریکا کا مشترکہ اقدام، ٹکٹ ہولڈرز کے لیے فیفا پاس متعارف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور امریکی حکومت نے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے “فیفا پاس” پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔
فیفا کے مطابق اس پروگرام کے تحت دنیا بھر کے فین پرائیوریٹی اپوائنٹمنٹ شیڈولنگ سسٹم سے مستفید ہوں گے اور ٹکٹ کے حامل افراد کو ترجیحی بنیاد پر ویزا انٹرویو کے لیے وقت دیا جائے گا۔
ٹکٹ ہولڈرز اپنے ملک میں ترجیحی ویزا انٹرویو کے لیے اپلائی کر سکیں گے، جس سے عام حالات میں مہینوں انتظار کے بجائے جلد انٹرویو ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ فیفا پاس پروگرام کا اعلان وائٹ ہاؤس میں کیا گیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام بھی شریک تھے۔