جیل سپرنٹنڈنٹ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کاریکارڈ طلب
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کاریکارڈ طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بانی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان لارجر بنچ میں شامل ہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے،جیل سپرنٹنڈنٹ سے بانی سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کا کیا طریقہ کار ہے؟عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے ریکارڈ طلب کرتے سماعت 24مارچ تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جیل سپرنٹنڈنٹ سے
پڑھیں:
عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
لاہور:سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کی سفارش پر ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کے تحت بانی پی ٹی آئی آئندہ تمام عدالتی سماعتوں میں اڈیالہ جیل سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے متعلقہ عدالتوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ویڈیو لنک نظام کو فعال بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔