شہباز شریف عمران خان پر تنقید کرتے تھے، اب وہی کام خود کررہے ہیں، مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
شہباز شریف عمران خان پر تنقید کرتے تھے، اب وہی کام خود کررہے ہیں، مفتاح اسماعیل Miftah Ismail WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ماضی میں شہباز شریف عمران خان کی حکومت پر یہی تنقید کرتے تھے اب وہی کام خود کررہے ہیں، کہتے ہیں آٹا سستا کردیا لیکن گندم کو مہنگا کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولر پاور میٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے کہا تھا کہ لوگ اپنے گھروں پر سولر میٹر لگائیں، انھوں نے کہا تھا کہ سولر گھر پر لازمی کردیں، اب نیٹ میٹرنگ کو ختم کرکے گروس میٹرنگ کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ تمام یونٹ پر سیلز ٹیکس لگے گا، یعنی اب خریدے جانے والے ہر یونٹ پر 8 روپے سیلز ٹیکس لگے گا، پھر عوام کی جانب سے فروخت ہونے والے پر بھی سیلز ٹیکس لگے گا اس سے بجلی کا بل بڑھ جائے گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ پالیسی ریورسل ہے یہ یوٹرن کے بعد نئی پالیسی ہے، حکومت نے جھوٹ پر مبنی اشتہار نکالا ہے جس میں کہہ رہے ہیں سولر والے مفت میں بجلی لے رہے ہیں، عوام سے 1300گیگا واٹ آورز لینا بوجھ لگ رہا ہے لیکن پروڈکشن اور ڈسٹریبیوشن میں حکومت بجلی ضائع کررہی ہے، یہ بوجھ نہیں لگ رہا۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی پی پیز سے 70 روپے کی بجلی خریدنا بوجھ نہیں لگ رہا ہے، یہ دو درجن لوگ ہیں جن کی وجہ سے عوام اور ملک پر بوجھ پڑ رہا یے، ان کی وجہ سے سرمایہ کاری دیگر ملکوں میں جارہی ہے کیونکہ انھوں نے پاکستان میں بجلی انتہائی مہنگی کررکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف قوم کو بتائیں کہ یہ مہنگے بجلی گھر کس نے لگائے جن کا بوجھ سولر صارفین پر ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دی تاکہ مل مالکان فائدہ اٹھا سکیں جس کی وجہ سے ملک میں چینی کی قلت ہورہی ہے اور چینی 140 سے 180 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ماضی میں شہباز شریف عمران خان کی حکومت پر یہی تنقید کرتے تھے اب وہی کام خود کررہے ہیں، کہتے ہیں آٹا سستا کردیا لیکن گندم کو مہنگا کردیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اب وہی کام خود کررہے ہیں شہباز شریف عمران خان تنقید کرتے تھے مفتاح اسماعیل
پڑھیں:
میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان کی ترقی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، قومی ایئرلائن بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔