الیکشن کمیشن نے تین صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کردئیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کردئیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کیے گیے ہیں، الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو الیکشن کمشنر پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔
اسی طرح الیکشن کمشنر بلوچستان فرید آفریدی کو جوائنٹ الیکشن کمشنر کے پی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو دوبارہ الیکشن کمشنر سندھ لگادیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق علی اصغر سیال کو الیکشن کمشنر بلوچستان مقرر کیا گیا ہے، علیم شہاب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن الیکشن کمشنر گیا ہے
پڑھیں:
این اے 18 انتخابی دھاندلی معاملہ، عمرایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
این اے 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی معاملے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
عمر ایوب نے دھاندلی تحقیقات پر حکم امتناع ختم کرنے کا فیصلہ سپر یم کورٹ میں چیلنج کیا، درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کے 60 روز کے اندر ہی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔
عمر ایوب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ سے تجاوز کرکے کارروائی شروع کی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے روکا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حالیہ فیصلے میں الیکشن کمیشن کوکارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
عمر ایوب نے درخواست میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حالیہ فیصلہ آئین کیخلاف ہے، عدالت عالیہ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دی جائے۔