ایف آئی اے نے معروف صحافی فرحان ملک کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ایف آئی اے نے معروف صحافی فرحان ملک کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ریاست مخالف پروپیگنڈے کے تحت درج مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کو گرفتار کرلیا ۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کے خلاف کچھ عرصہ قبل انکوائری کا آغاز کیا گیا،جسے بعد ازاں مقدمے میں تبدیل کیا گیا۔ایف آئی اے نے آج فرحان ملک کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچے تھے۔
ذرائع سائبر کرائم کے مطابق درج کردہ مقدمے میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کے علاوہ حالیہ پیکا ایکٹ کی شقیں بھی درج کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ فرحان ملک کے خلاف جاری انکوائری کے تسلسل میں انھیں ایک سے زائد مرتبہ کراچی ائیر پورٹ پر فضائی سفر کے دوران آف لوڈ کیا جاچکا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فرحان ملک کو ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی، نیشنل ہائی وے پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
کراچی:نیشنل ہائی وے پر ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارشاد کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔