بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اپنی سابق اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان ہونے والی طلاق کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک برس سے علیحدہ رہنے والے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ کے درمیان بالآخر طلاق کے معاملات طے پاگئے۔

جس کے حت بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اپنی سابق اہلیہ دھناشری ورما کو پونے پانچ کروڑ روپے دینے کو تیار ہوگئے۔ جس میں آدھی رقم وہ دے چکے ہیں۔

دونوں کے درمیان طلاق ہونے کی افواہیں کئی ماہ سے زیر گردش تھیں لیکن جوڑے نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کیا چہل دھناشری ورما کو دھوکا دے رہے ہیں؟ تصویر وائرل

تاہم چیمپئنز ٹرافی کے دوران کرکٹر کے ساتھ ایک آر جے مہوش کے ساتھ میچ دیکھنے کی تصاویر وائرل ہونے پر افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا تھا۔

یاد رہے کہ کرکٹر یوزویندر چہل نے 2020 میں معروف کوریوگرافر دھنا شری ورما سے شادی کی تھی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی

سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

 
 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں 66 ہزار قیدیوں کے کھانے اور چائے پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس؛ مقتولہ بانو، شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، لرزہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں
  • بھارتی کرکٹر یش دیال کا نابالغ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ بھی سامنے آگیا
  • کھیلایشیا کپ 2025 کا آغاز کب سے ہوگا اور میچز کہاں ہوں گے؟ تجاویز سامنے آگئیں
  • سابق انگلش کرکٹر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز
  • بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے ایئر ڈیفنس سسٹم کی حقیقت کاپردہ چاک کردیا
  • بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر نے ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا
  • کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
  • لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں