لوئر کرم میں آپریشن کا ایک اور فیصلہ، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ، ہنگو، دوآبہ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں مسلسل دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن کرنے کا ایک اور فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ممکنہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، آپریشن کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، چار خیل، ڈا ڈکمر، مندوری اوچھت میں آپریشن سینیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ، ہنگو، دوآبہ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کا فیصلہ اس علاقے میں جاری مسلسل دہشتگردی کی وجہ سے کیا گیا ہے، لوئر کرم، بگن، مندوری، اوچھت میں گذشتہ تین مہینوں میں شرپسندوں نے متعدد کارروائیاں کی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی این ٹی کالونی میں تجاوزات سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے پی این ٹی کالونی میں غیرقانونی پتھاروں اور تجاوزات سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا شکار کردیا ۔قبضہ گروپ نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضہ قائم رکھنے کے لیے آہنی و پکے پتھارے اور کاؤنٹرز بھی بنانے شروع کردیئے ۔رہائشیوں سے اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز سے صورت حال کا فوری نوٹس لے کر تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز کے نام تحریری درخواست پر علاقے میں کسی بھی قاسم کی ہیوی ٹریفک کے آجانے کے باعث اکثر و بیشتر ٹریفک جام رہتا ہے جبکہ چنگچی رکشہ والے مرکزی سڑک پر کھڑے ہوجاتے ہیںاور علاقے کی خواتین کو ہراساں بھی کرتے ہیں ۔انہوںنے اسسٹنٹ کمشر سول لائنز سے اپیل کی کہ مذکورہ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے اور اہل علاقہ کو اس مستقبل تکلیف و اذیت سے نجات دلائی جائے