Express News:
2025-04-25@02:15:09 GMT

دوستوں کو ناراض کرنے میں ہمارا کوئی ثانی ہی نہیں

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ میرے حکمرانوں کا ہر دورہ بڑااہم ہوتا ہے، آپ یقین کریں کیونکہ یہ سمجھتے ہیں کہ جتنے دورے کر لیے جائیں کم ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سعودی عرب سے دوستی اور سارا کچھ آپ نے سن لیا میں اس میں کیا اضافہ کر سکتا ہوں، دوستوں کو ناراض کرنے میں بھی ہماری کوئی ثانی ہی نہیں ہے، قومیں اور ریاستیں ایک پالیسی بناتی ہیں اور پھر اس پر چل رہی ہوتی ہیں، یہاں رجیم چینج ہوتی ہے ہر چیز چینج ہو جاتی ہے۔ 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ سب سے پہلے اگر ہم پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کی بات کریں تو سعودی عرب نے ہمیشہ ہرزمانے میں ہر وقت میں پچھلے ادوار میں بھی دیکھیں، معاشی، معاشرتی ، اقتصادی اور سفارتی ہر سطح پر پاکستان کو جس طرح سپورٹ کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ 

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ کالا باغ سے جو آیا تھا سبز باغ دکھاتا رہا، اب سہانے باغ نوید صاحب ہمیں دکھا رہے ہیں تو وہی ہمیں دیکھ لینے چاہییں کوئی ایشو نہیں ہے ایسا، پرائم منسٹر کا ایک سال میں شاید یہ ساتواں وزٹ ہے اور یہ ہماری حالت کو ظاہر کرتا ہے کہ پرائم منسٹر بار بار کیوں جا رہے ہیں۔ 

تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ جیساکہ خان صاحب نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا ہر دورہ ہی اہم ہوتا ہے اور بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور ہر دورے کے بعد یہ بتایا جاتا ہے کہ بس ابھی آئی سرمایہ کاری اور پاکستان کے حالات اوور دی نائٹ تبدیل ہو جائیں گے۔ 

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہاکہ سارے ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ لااینڈ آرڈر کی سچویشن یہ اور وہ لیکن سب سے پہلے یہ کہ سعودیہ گئے ہیں، پہلے بھی گئے ہیں، ساتواں دورہ ہے تو جو پہلے ایم او یوز سائن کیے تھے، ان کا فالو اپ کیا کرتے ہیں، اس کو کس طرح کرتے ہیں، اس کی امپلی مینٹیشن ہوتی ہے یا نہیں ہوتی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا

پڑھیں:

آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے باقی میچز میں مشہور کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے ہٹا دیا۔

دونوں مبصروں نے پچ کیوریٹرز کےحوالے سے خیالات کا اظہار کیا تھا جن سے ناراض ہوتے ہوئے کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال کے سیکریٹری نریش اوجھا نے تقریباً 10 روز قبل ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے آئندہ میچز میں ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ اگر اجنکیا رہانے کی ٹیم (کولکتہ نائٹ رائڈرز) کو ایڈن گارڈنز کے کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہیں مل رہی تو ان کو نیا ہوم گراؤنڈ ڈھونڈنا چاہیئے۔

جبکہ ہارشا بھوگلے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کولکتہ نائٹ رائڈرز گھر پر کھیل رہی ہے تو ان کو وہ ٹریک ملنے چاہیئں جس کے متعلق ٹیم کا خیال ہے کہ ان کے بولرز کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پیر کے روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کے میچ کے دوران دونوں کمنٹیٹرز موجود نہیں تھے۔

ہارشا بھوگلے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کسی بھی میچ کے لیے تعین نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی کہ کمنٹری روسٹر ایسوسی ایشن کی باضابطہ شکایت کے بعد ترتیب دیا گیا یا پہلے۔

متعلقہ مضامین

  • مذہب کو بنیاد بنا کر خواتین کو پیچھے رکھنے والے اپنے رویے پر نظر ثانی کریں، شزہ فاطمہ
  • متنازع کینالوں کے برعکس نیا پروجیکٹ، جس میں حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں
  • بھارت اس ریجن کے اندر ایک غنڈے کی طرح برتاؤ کرتا ہے
  • ہم ہمیشہ چین کو اپنا قابل اعتماد دوست اور پارٹنر سمجھتے ہیں، سید عباس عراقچی
  • سندھ طاس معاہدہ معطل: پانی کے ہر قطرے پر ہمارا حق ہے اور اس کا دفاع کریں گے، وزیر توانائی
  • آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا
  • عوام سے ناراض پرویز خٹک نے سیاسی سرگرمیاں کا آغاز کردیا، ’کسی کا کوئی کام نہیں کروں گا‘
  • پانی چاروں صوبوں کا ہے، اس کے حامی اور مخالف بھی ہیں
  • جارحانہ انداز اپنانا کرکٹ کی ایک خوبصورتی ہوتی تھی، بیٹر کو ذہنی طور پر تنگ کرنا پڑتا ہے: محمد عامر
  • ریاست کا حصہ ہیں، عقل کے اندھے آئین پڑھیں: عمر ایوب