ناروے، پارلیمنٹ کے سامنے اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
مظاہرین نے کہا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر اور بے گناہ بچوں اور عورتوں پر بمباری کرکے انہیں شہید کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ کے سامنے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف اجتماع اور پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بغیر کسی وارننگ کے 18 مارچ کی رات خیموں میں موجود خاندانوں پر حملہ کیا، خیموں پر راکٹ اور بمباری سے اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی رات میں 404 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے اجتماعی سزا، فاقہ کشی اور مکمل غیر انسانی سلوک کا شکار ہے گھر ہزاروں لوگوں کو دوبارہ بھاگنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر اور بے گناہ بچوں اور عورتوں پر بمباری کرکے انہیں شہید کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ثقلین علی جعفری
اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فی الفور اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار شرکاء کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ثقلین علی جعفری کا کہنا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ’’صمود فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں ثقلین علی جعفری نے کہا کہ "صمود فلوٹیلا" کے قافلے پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملہ اور اس میں شریک عالمی شخصیات بالخصوص پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر رفقاء کو گرفتار کرنا ناصرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی قوانین کی کھلی توہین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ انسانیت کی خدمت اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں اٹھنے والی آواز کو دبانا اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کے مکروہ عزائم کو آشکار کرتا ہے۔
ثقلین علی جعفری نے کہا کہ دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑنے والے یہ افراد انسانیت کے سچے ہیرو ہیں، جن کی قربانیوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فی الفور اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، تمام گرفتار شرکاء کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں اور فلسطینی عوام کو اُن کا حقِ آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں، فلسطین کی آزادی تک ہماری حمایت اور جدوجہد جاری رہے گی۔