نیو یارک، پاکستانی امریکی کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں دو اہم قراردادیں منظور
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
نیو یارک:
پاکستانی امریکی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینٹ کی جانب سے دو اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں جن کی رو سے 23 مارچ 2025 کو " پاکستان –امریکن ہیریٹیج ڈے" جبکہ 19 مارچ 2025 کو " پاکستان ی-امریکن بزنس ڈے" کے طور پر منایا جائے گا۔
مذکورہ قراردادیں امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ اور اس کے صدر علی راشدکی کاوشوں کا نتیجہ ہیں جن میں پاکستانی قونصلیٹ نیو یارک کی مسلسل معاونت شامل رہی۔
پہلی قرارداد کو جسے رکن اسمبلی رکن نادر سیج کی جانب سے اسمبلی اور سینیٹر جان لیو کی جانب سے ریاستی مقننہ کی سینیٹ میں پیش کیا گیا، دونوں ایوانوں نے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اس قرارداد میں پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کو تسلیم کیا گیا۔
قرارداد میں تعلیم، طب، سائنس، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔
دوسری قرارداد جس میں19 مارچ 2025 کو بطور پاکستان امریکن بزنس ڈے کے طور پر منانے کی منظور دی گئی ہے کو بھی رکن اسمبلی نادر سیج نے ریاستی اسمبلی اور سینیٹر جان لیو نے سینیٹ میں پیش کیا۔
متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں اہم اقتصادی اور ترقیاتی اثرات کے ساتھ ساتھ ریاست نیو یارک میں پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور کاروباری شخصیات کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
قرارداد میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، ملازمتیں پیدا کرنے، مختلف رہائشی علاقوں کو آباد اور پررونق بنانے اور نیویارک کے ثقافتی اور سماجی تانے بانے کو بڑھانے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔
مزید برآں، قرارداد میں ریاست بھر میں پاکستانی-امریکیوں کی فلاحی کاوشوں اور معاشرے میں ایک فعال کمیونٹی کے طور پر شمولیت کو اجاگر کیا گیا ہے ۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، نیو یارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے قراردادوں کے پیش ہونے کے موقع پر البانی میں نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں شرکت کی ۔
ریاستی اسمبلی میں پاکستان کے دو اعلیٰ سفارتکاروں کی موجودگی کو تسلیم کیا گیا اور ان کی عزت افزائی کی گئی صدر اے پی اے جی علی راشد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
قراردادوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ اس امر پر زور دیا کہ دونوں قراردادوں کی منظور ی خصوصاً 19 مارچ 2025 کو "پاکستانی-امریکی بزنس ڈے" کے طور پر نامزد کیا جانا، نیو یارک اور پاکستانی کاروباری اداروں کے درمیان زیادہ فعال تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیو یارک ریاست کی مقننہ اور حکومت کی جانب سے آنے والوں سالوں میں اسی طرح کی سہولت کاری پاکستان اور نیویارک کے درمیان کاروباری اور سرمایہ کاری کے روابط کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی ۔
انہوں نے اس کامیابی کو آگے بڑھانے اور نیو یارک ریاست جیسے پوری دنیا کا معاشی دارالخلافہ کہا جاتا ہے، کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے نیو یارک کی مقننہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
انہوں نے اس کامیابی پر قونصل جنرل اتوزئی اور اے پی اے جی کے صدر علی راشد کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔
سفیر پاکستان نے دونوں قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کرنے پر نیویارک ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کے معزز اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تاریخی قراردادوں کی منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اسمبلی کے رکن نادرسیج اور سینیٹر جان لیو کی قیادت کو خاص طور پر سراہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی امریکی میں پاکستانی میں پاکستان اسمبلی اور کی جانب سے اور سینیٹ کے طور پر نیو یارک انہوں نے کیا گیا اور نیو
پڑھیں:
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
فائل فوٹوپاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کرنے پاکستان پہنچے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام شعبوں کے سربراہان کو امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔
امریکی فیڈرل ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی کا جائزہ لے گی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستانی طیاروں کا جائزہ لے گی۔
اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ٹیم آڈٹ کے دوران پاکستان سے امریکا پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی، امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کےلیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کا آڈٹ کیا تھا۔