تائیوان کے معاملے میں جاپان نے چینی عوام کے خلاف تاریخی جرائم کئے تھے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
تائیوان کے معاملے میں جاپان نے چینی عوام کے خلاف تاریخی جرائم کئے تھے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نےیومیہ پریس کانفرنس میں تائیوان کی جانب سے جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز کے سابق حکام کو مشیر مقرر کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا داخلی معاملہ ہے، جس میں کسی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ ایک چین کا اصول چین- جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔
رواں سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فاشسٹ مخالف عالمی جنگ کی کامیابی کی 80 ویں سالگرہ ہے۔جاپان نے تائیوان کے معاملے میں چینی عوام کے خلاف تاریخی جرائم کئے تھے،
لہذا جاپان کو اس معاملے میں اپنے قول و فعل میں نہایت محتاط رہنا چاہیئے اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہئے۔ چین نے متعلقہ صورتحال پر جاپان سے رابطہ کیا ہے ۔ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ کی “علیحدگی” کے حصول کے لئے بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کرکے اشتعال انگیزی کامیاب نہیں ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معاملے میں چینی عوام کے خلاف
پڑھیں:
چینی سفیر کی ہنگامی مشاورت کیلئے دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار سے ملاقات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال کے پیش نظراسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے بھارتی اقدامات کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لیے دفتر خارجہ پہنچے چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی. ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا موقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا.(جاری ہے)
اسحاق ڈار نے واضح الفاظ میں کہا کہ پانی روکنا کسی بھی طور قابل قبول نہیں اور اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر بھارت کی مسلسل جارحانہ پالیسیوں نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے.
چینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کے موقف کو سنا اور باہمی تعاون، سفارتی مشاورت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے چین کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ذرائع کے مطابق ملاقات میں چین نے بھارت کی طرف سے پیدا کی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا.