جنوبی کوریا کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے قائم مقام صدر چوئی سانگ مو ک کے خلاف مواخذے کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
جنوبی کوریا کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے قائم مقام صدر چوئی سانگ موک کے مواخذے کا آغاز کر دیا ۔ یا درہے کہ رواں سال 27 فروری کو جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ قائم مقام صدر چوئی سانگ موک کا جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے نویں جج کی تقرری سے انکار غیر آئینی ہے۔ آئینی عدالت نے نشاندہی کی کہ چوئی سانگ موک کی جانب سے حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان اتفاق رائے کی کمی کی بنیاد پر آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری سے انکار جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، اور قائم مقام صدر چوئی سانگ موک قومی اسمبلی کی طرف سے تجویز کردہ ججوں کی تقرری کے پابند ہیں۔ تاہم ، اگرچہ آئینی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے ، لیکن قائم مقام صدر چوئی سانگ موک نے جواب دینے میں سست روی کا مظاہرہ کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قائم مقام صدر چوئی سانگ موک جنوبی کوریا کی ا ئینی عدالت
پڑھیں:
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ ، بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔(جاری ہے)
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے روس اور پاکستان کے پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے میں روسی سپیکر کی قیادت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس سی کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینا اور امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کو بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی شرکت کانفرنس کو مزید بامعنی بنائے گی اور عالمی امن و پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائے گی۔ روسی سپیکر نے یقین دلایا کہ کانفرنس میں روس کی اعلیٰ سطح کی نمائندگی ہوگی ۔\932