وزیرِ اعظم شہباز شریف کی معاشی اصلاحات سے قومی خزانے کو 31.5 ارب روپے کا فائدہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی معاشی اصلاحات کی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے بینکوں کی اضافی آمدن (ونڈ فال پروفٹ) پر ٹیکس کے حوالے سے دائر حکم امتناع کی درخواست خارج کر دی ہے، جس کے باعث قومی خزانے میں 8.
یہ کامیابی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اس وژن کا نتیجہ ہے، جس کے تحت انہوں نے فائنانس ایکٹ 2023 میں بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس نافذ کیا تھا۔ وزیرِ اعظم نے ان مقدمات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کو ہدایت کی تھی کہ ایک مضبوط قانونی ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ قومی مفاد کا تحفظ کیا جا سکے۔
گزشتہ ایک ماہ میں اس قانونی ٹیم کی انتھک محنت سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے ذریعے 23 ارب روپے جبکہ آج لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے مزید 8.4 ارب روپے قومی خزانے میں شامل ہوئے، جس سے کل رقم 31.5 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ قانون، وزیرِ خزانہ اور اٹارنی جنرل کی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کے مضبوط، تخلیقی اور شفاف اقدامات کے ذریعے نہ صرف ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ممکن ہے بلکہ ملکی معیشت کو مستحکم اور خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ قومی خزانے میں جمع ہونے والی یہ خطیر رقم عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، بالخصوص صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آئندہ بھی ایسے ہی اقدامات کے ذریعے پاکستان کو خود کفیل بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا سفر جاری رہے گا۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہباز شریف ارب روپے
پڑھیں:
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر شہباز شریف کا اظہار اطمینان
وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں پاکستان کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی، عالمی سطح پر معاشی پالیسیوں کا اعتراف
پیغام میں کہا گیا ہے الحمدللہ! ۔۔۔S\&P کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو CCC+ سے B- میں اپ گریڈ کرنا خوش آئند پیشرفت ہے، جس کے ساتھ ایک مستحکم آؤٹ لک بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ ہمارے معاشی اصلاحات اور حاصل کردہ میکرو اکنامک استحکام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے اس کامیابی پر اقتصادی ٹیم اور متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے مشکل دور میں ملک کو راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت اصلاحات کی رفتار برقرار رکھنے، شفافیت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ معیشت میں ابھرتے ہوئے بہتری کے آثار عوامی خوشحالی اور پائیدار ترقی میں بدل سکیں۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان معاشی بہتری کے ابتدائی اشارے دے رہا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی اس پیش رفت کو نوٹ کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکس شہباز شریف عالمی مارکیٹ معیشت