سپریم کورٹ میں 2ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے کا معاملہ ،چیف جسٹس نے 8اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
سپریم کورٹ میں 2ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے کا معاملہ ،چیف جسٹس نے 8اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے 2 ججز لانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے لیے زیر غور لایا جائے گا، اس حوالے سے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج کو تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو جوڈیشل کمیشن کا لاہور ہائیکورٹ سے اجلاس طلب کرلیا سپریم کورٹ میں چیف جسٹس
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے 2 ایڈہاک جج سبکدوش‘ سال میں 2 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے 2 ایڈہاک جج سبکدوش ہوگئے۔ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج 29 جولائی 2024ء کو حلف اٹھایا تھا۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں ایڈہاک ججز کا نام دیا تھا، دونوں ججز کے ناموں کی منظوری جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سبکدوش ہونے والے دونوں ججز کو عدالتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم نے بالخصوص فوجداری مقدمات کے فیصلوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عدالت کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ چیف جسٹس کے مطابق ایک سال کے دوران سپریم کورٹ میں 7,196 فوجداری مقدمات کے فیصلے کیے گئے، جن میں سے 2,220 مقدمات دونوں ججوں پر مشتمل بنچ نے نمٹائے، جو کل فیصلوں کا 30 فیصد سے زائد بنتا ہے۔