امریکا و یورپ کی مکمل سرپرستی کے باوجود اسرائیل ذلت سے دوچار ہے، راشد نسیم
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود غزہ پر سحری کے وقت وحشیانہ بمباری و حملے اسرائیل کی سفاکیت اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما راشد نسیم نے کہا ہے کہ امریکا و یورپ کی مکمل سرپرستی کے باوجود اسرائیل ذلت سے دوچار ہے، جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود غزہ پر سحری کے وقت وحشیانہ بمباری و حملے اسرائیل کی سفاکیت اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے احسن آباد میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راشد نسیم نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا کر تاریخ کا رخ موڑ دیا ہے، سارے عقل کے پیمانے اور اندازے غلط ثابت کر دیئے، حالات تبدیل ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگتی، بنگلہ دیش و شام کی صورتحال مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر، صبر و استقامت کوئی غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے سیکھے، ماہ رمضان مسلمانوں کو اسی چیز کی تربیت دیتا ہے، بیشک جنہوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور استقامت دکھائی، اللہ ان کی غیبی مدد کرتا یے۔
راشد نسیم نے کہا کہ غزہ میں پوری دنیا نے دیکھا کہ اسرائیل کے پاس دنیا کی جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ و گولہ بارود کے ڈھیر ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے مجاہدین کو کامیابی عطا اور سوا سال بربریت کے باوجود دشمن حماس سے جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شریف مسلمانوں کی تربیت اور تبدیلی کا مہینہ ہے، یہ نزول قرآن کا مہینہ بھی ہے جو ہماری زندگی ہر مرحلے میں رہنمائی کرتا ہے۔ اس موقع پر ناظم علاقہ احسن آباد امجد نثار، مقامی ناظم امین اشعر و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے باوجود نے کہا کہ
پڑھیں:
عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، ملاقات نہ کرانا عدالت کے احکامات کی توہین کے مترادف ہے، استدعا کی جاتی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہ کرانے کا معاملہ، وفاقی و صوبائی سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ حامد رضا نے وکیل خالد یوسف چودھری کے ذریعے توہین عدالت درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے 2 مرتبہ ملاقات کی اجازت دی، تیسری بار لارجر بنچ نے حکم دیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، ملاقات نہ کرانا عدالت کے احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، صاحبزادہ حامد رضا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیومیٹرک بھی کروالی۔