پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف اور وفاقی وزیر قانون کی ملاقات میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار بھی موجود تھے۔

صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا اور صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار عطاء اللّٰہ لانگو نے بلوچستان کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے دونوں وکیل رہنماؤں کو بلوچستان کی صورت حال پر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلوچستان کی صورت حال نواز شریف کورٹ بار

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی

— تصویر بشکریہ پی ایم آفس

پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم