انسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید پیش، وکیل صفائی سےدلائل طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سٹی42 : انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنمائوں صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد خٹک کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ صنم جاوید اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔
صنم جاوید کے وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ دلائل کیلئے 8 اپریل تک وقت دیا جائے، 8 اپریل کو دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی تاریخ ہے۔ اکٹھے دلائل دینا چاہتے ہیں۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ وکیل صفائی نے گزشتہ سماعت پر 22 اپریل تک وقت مانگا تھا، پراسیکیوشن اپنے دلائل دے چکی، مزید وقت نہ دیا جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے وکیل صفائی سے آج ہی دلائل طلب کرلئے۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ کی مزید تین کشمیری نوجوانوں کو ماروائے عدالت قتل کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پہلگام کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔
قابض بھارتی فوج نے ایک گھر سے تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور بعد میں ان کی گولیاں لگی اور تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔
مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی حکومت نے نوجوانوں کو مسلح عسکریت پسند ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے واقعے کو مقابلہ قرار دیا۔
ادھر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج کے طالب علم تھے جو ایک ساتھ کرائے پر اس گھر میں رہتے تھے۔
قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کے بجائے پولیس کے حوالے کردیں۔
شہید نوجوانوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔