پاکستان ریلوے کا ٹکٹوں پر 20 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)ریلوے نے عید کے تینوں دن ٹرین کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت کا اعلان کردیا، صارفین تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں پر سہولت حاصل کرسکیں گے۔
پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے تینوں دن ٹرین کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، مسافر تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت حاصل کرسکیں گے۔
پاکستان ریلوے کے مطابق مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایتی ٹکٹ حاصل کریں گے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے دیا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹکٹوں پر 20 فیصد
پڑھیں:
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔