City 42:
2025-09-18@11:55:11 GMT

ملک بھر میں یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ کے جلوس برآمد

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

ویب ڈیسک:ملک بھر میں آج دامادِ رسول حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کا یومِ شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں اسی مناسبت سے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

کراچی میں آج یوم شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس کچھ دیر بعد نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔یوم علیؓ کے جلوس کی مرکزی مجلس سے علامہ ریحان حیدر رضوی خطاب کریں گے، جس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہو گا۔

’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

 یوم شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے ۔جلوس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نمازِ ظہر ادا کریں گے۔

مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے، داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس، شرکاء کی جامع تلاشی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

مالی سال 21-2020 میں 2 ارب 59 کروڑ کی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کا انکشاف

 جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کی مدد سے جلوس کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

یومِ علیؓ کے جلوس کے موقع پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک ٹریفک کے لئے بند ہوگی، ناظم آباد سے آنے والا ٹریفک گارڈن جبکہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی، لسبیلہ اور سینٹرل جیل موڑا جائے گا۔

 حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانے والے ٹریفک کشمیر روڈ بھیجا جائے گا، شاہراہ قائدین سے بھی ٹریفک کشمیر روڈ بھیجا جائے گا ۔

وہ دن دور نہیں جب معیشت سے کاسمیٹکس کا لیپ اترجائے گا ‘ مسرت جمشید چیمہ

 کمشنر کراچی کی جانب سے بھی یومِ علیؓ کے موقع پر کراچی ڈویژن میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حضرت علی جلوس کی

پڑھیں:

کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد

کراچی:

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سی ویو کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔

پولیس کے مطابق لاشیں سی ویو اپارٹمنٹ کے بلاک 28 کی پارکنگ میں کھڑی سفید رنگ کی پراڈو گاڑی سے ملی ہیں۔

ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ابتدائی طور پر دونوں کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
  • وزیر آباد: نالہ ایک سے سیلاب  میں آنے والا مارٹر گولہ برآمد
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
  • موجودہ حالات میں جلوس نکالنا سیاست نہیں، بے حسی ہے‘سکھد یوہمنانی
  • مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت
  • جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمار اشد نسیم سکرنڈ میں جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کر رہے ہیں
  • لیاقت آباد،فرنیچر اور کپڑا مارکیٹ کے دکانداروں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،مرکزی شاہراہ بند