مصطفیٰ قتل کیس: نئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں مزید انکشافات سامنے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں ملزمان ارمغان اور شیراز کو گاڑی میں بیٹھ کر حب سے کراچی واپس آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مصطفیٰ اور شاہ زین قتل کیس میں منشیات کا استعمال مرکزی کردار رہاکراچی مصطفی قتل کیس اور مشہور شاہ زین قتل کیس میں.
تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ کچھ دور پیدل چلنے کے بعد دونوں ملزمان نے 3 ہزار روپے دے کر گاڑی سے کراچی تک لفٹ لی تھی۔
ملزم ارمغان اور شیراز کو ہمدرد چوکی روڈ سے گاڑی میں بیٹھ کر گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ارمغان اور شیراز کی گاڑی ہمدرد چوکی سے فور کے چورنگی کی جانب روانہ ہوئی تھی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ارمغان اور شیراز قتل کیس
پڑھیں:
امریکا بزورِ قوت بھارت کو مذاکرات کے لیے قائل کر سکتا ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے ہمارے خلاف جوہری میزائل استعمال کرکے نیوکلیئر جنگ کا خطرہ کھڑا کردیا، بلاول بھٹو
انہوں نے یہ بیان واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں سے ملاقات کے دوران دیا، جہاں انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جائے۔
انہوں نے امریکی قانون سازوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے ’امن مشن‘ کی حمایت کریں اور خطے میں ممکنہ تنازع سے بچنے کے لیے مذاکرات کو فروغ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول نے کہا کہ اگر امریکا امن کے لیے اپنی طاقت استعمال کرے تو وہ بھارت کو قائل کر سکتا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کشمیر کا مسئلہ تمام فریقین کے مفاد میں ہے اور اس کا حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔
بلاول نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس عمل میں معاونت کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے امریکی قانون سازوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کا خواہاں ہے اور اس کے لیے عالمی برادری کی حمایت ضروری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا بلاول بھٹو بھارت پاکستانی وفد مذاکرات واشنگٹن