میٹ ہنری پاکستان کیخلاف آخری دو ٹی 20 میچز سے بھی باہر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری انجری مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔
میٹ ہنری کو حالیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران دائیں کندھے کی چوٹ لگی تھی جبکہ وہ اپنے بائیں گھٹنے کی تکلیف سے بھی نبرد آزما ہیں۔
قبل ازیں کیوی بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ فاسٹ بولر میٹ ہنری پاکستان کیخلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔
ان کی جگہ فاسٹ بولر زیک فولکس کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ فولکس کو ابتدائی تین میچز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، تاہم اب وہ بقیہ دو میچز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔
دوسری جانب ول او رورک جو ابتدائی تین میچز کے لیے اسکواڈ کا حصہ تھے اب کائل جیمیسن کی جگہ آخری دو میچز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیے گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے بقیہ دو میچز بالترتیب اتوار اور بدھ کو بے اوول، ٹورانگا اور اسکائی اسٹیڈیم ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میچز کے لیے میٹ ہنری
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں چل بسے۔
دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 224 رنز اسکور کیے تھے۔
کیتھ اسٹیک پول نے 1971ء میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی حصہ لیا تھا۔
اس میچ میں انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کے ذریعے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اسٹیک پول نے ریڈیو اور ٹی وی کمنٹری بھی کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔
Post Views: 1