آخری عشرےکاآغاز،عید کی خریداری کیلئےبازاروں میں رش بڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان کے آخری عشرے کا آغاز ہوتے ہی شہریوں کی جانب سے عید خریداری میں تیزی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کی بھی عید کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، بلوچی اور پشاوری چپل مردوں کی اولین پسند بن گئی، پشاور کی مارکیٹوں میں 1500 سے لیکر 15 ہزار تک کی چپل موجود ہے۔
ملک بھر کے بازاروں میں مرد اور خواتین اپنی اپنی پسند کی چیزیں خریدنے نکل آئے، ہر طرف رش ہی رش بڑھ گئی، بچوں نے بھی اپنی پسند کی خوب خریداری کی۔
مزیدپڑھیں:چاند سےمتعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی،اہم خبرآگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم
فائل فوٹوبلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہوگیا، سال 25-2024 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق 2025 میں گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا، بلوچستان کابینہ کی منظوری سے صوبے میں 2023 کا اسٹاک ریلیز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں ہے، موجودہ گندم بحران کے حوالے سے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق سمری میں پاسکو یا پنجاب حکومت سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔