سیز فائر کے لیے امریکی ’برج پلان‘ پر غور کر رہے ہیں، حماس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مارچ 2025ء) فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں سیز فائر کی بحالی کے لیے پیش کی گئی ایک امریکی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں تیزی کر دی ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وِٹکوف کی جانب سے "برج پلان" گزشتہ ہفتے پیش کیا گیا تھا، جس کا مقصد جنگ بندی کو رمضان کی تعطیلات کے بعد اپریل تک بڑھانا ہے تاکہ فریقین کے مابین دشمنی کے مستقل خاتمے پر مذاکرات کے لیے وقت مل سکے۔
اسرائیل کی جانب سے دو ماہ قبل شروع ہونے والے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے تین دن بعد، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج اپنے فضائی، زمینی اور سمندری حملوں کو تیز کر رہی ہے اور تمام شہریوں کو غزہ کے جنوبی حصے میں منتقل کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
کاٹز نے کہا کہ اسرائیل اپنی 'عسکری مہم‘ اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک حماس باقی یرغمالیوں کو رہا نہ کر دے اور اس تنظیم کو مکمل شکست نہ ہو جائے۔
اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں رواں ہفتے غزہ پٹی میں حماس کی حکومت کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ عہدیدار ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک وِٹکوف کی سیز فائر کی تجویز اور دیگر امور پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد قیدیوں کی رہائی، جنگ کا خاتمہ اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء ہے۔
ایک فلسطینی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ مصر نے بھی تنازعے کے خاتمے کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے لیکن حماس نے ابھی تک اس پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
اہلکار نے اس منصوبے کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا، جو اس کے مطابق زیر غور ہے۔مصر کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ مصر نے امریکہ کی ضمانت کے ساتھ غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلاء کی ڈیڈ لائن کے ساتھ باقی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک ٹائم لائن مقرر کرنے کی تجویز دی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس پر امریکہ نے ابتدائی منظوری کا اشارہ دیا تھا جبکہ حماس اور اسرائیل کی جانب سے ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا جو گزشتہ روز متوقع تھا۔
جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ رواں ماہ کے آغاز میں ختم ہو گیا تھا۔ لیکن اسرائیل اور حماس دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے شرائط پر متفق نہیں ہو سکے جس کے بعد حماس نے مزید یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کی اور پھر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔
کاٹز نے کہا کہ حماس جتنا زیادہ وقت یرغمالیوں کو رہا کرنے میں لگائے گی، وہ اتنا ہی نقصان میں رہے گی۔
یاد رہے کہ حماس نے اکتوبر 2023ء میں اسرائیل پر حملہ کیا تھا اور 250 سے زائد افراد کو یرغمال بنا کر غزہ لے گئی تھی، جن میں سے اب بھی 59 حماس کے قبضے میں ہیں۔ ان 59 لوگوں میں سے خیال کیا جارہا ہے کہ 24 ابھی زندہ ہیں۔اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کی ذمہ دار حماس ہے، امریکہ
فلسطین میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے ہفتے کے روز بتایا کہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 130 فلسطینی ہلاک اور 263 زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی مارے گئے تھے، جو 17 ماہ سے جاری اس مسلح تنازعے میں انسانی جانوں کے ضیاں کے حوالے سے مہلک ترین دنوں میں سے ایک ہے۔
امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ ان ہلاکتوں کی ذمہ دار حماس ہے۔
امریکی سفیر ڈوروتھی شی نے یو این کونسل کو بتایا کہ ''غزہ میں جاری جنگ اور لڑائی کے دوبارہ آغاز کی مکمل ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے۔
اگر حماس گزشتہ ہفتے امریکہ کی طرف سے پیش کردہ برج پلان کو قبول کر لیتی تو لوگوں کو مرنے سے بچایا جاسکتا تھا۔‘‘غزہ میں خوراک کی قلت
اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کی امداد کرنے والے ذیلی ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بس چند دن کا آٹا ہی رہ گیا ہے۔
اس ادارے کے ایک اہلکار سیم روز نے ویڈیو لنک کے ذریعے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا، "ہم لوگوں کی امداد کم کر کے اپنے پاس موجود ذخیرے کو زیادہ سے زیادہ چند دنوں تک چلا سکتے ہیں، لیکن ہم دنوں کی بات کر رہے ہیں، ہفتوں کی نہیں۔
" انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2023ء میں تنازعہ کے آغاز کے بعد سے یہ طویل ترین مدت ہے کہ غزہ میں کوئی بھی امدادی سامان نہیں پہنچا۔
اسرائیل کی جانب سے امدادی اشیا کی ترسیل پر پابندی کے سبب غزہ میں ایندھن اور ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔
سات اکتوبر 2023ء کو حماس اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کے اندر ایک دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔
اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حماس کے حملے کے نتیجے میں 1215 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ حماس نے اس حملے کے دوران 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔غزہ میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جوابی کارروائی میں غزہ میں 49 ہزار افراد سے زیادہ ہلاک ہوئے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
ر ب/ م ا / ش ر (روئٹرز)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیل کی جانب سے نے کہا کہ کو بتایا بتایا کہ کے مطابق کی رہائی سیز فائر کے لیے
پڑھیں:
حماس کو عسکری اور سیاسی شکست نہیں دی جاسکتی: اسرائیلی آرمی چیف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ غزہ پر قبضہ کرکے بھی حماس کو عسکری و سیاسی شکست نہیں دی جا سکتی۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کو بتایا ہے کہ غزہ شہر پر مکمل قبضے کے لیے چھ ماہ درکار ہوں گے، تاہم اس کے باوجود حماس کو عسکری اور نہ ہی سیاسی طور پر شکست دی جا سکتی ہے۔
یہ بریفنگ ایسے وقت میں دی گئی جب نتن یاہو کی ہدایت پر اسرائیلی فوج غزہ شہر میں کارروائیاں بڑھاتے ہوئے پورے کے پورے رہائشی علاقے تباہ کر رہی ہے اور اس انتباہ کو نظر انداز کر رہی ہے کہ اس سے قیدیوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
چینل کے مطابق ایال زامیر نے سیاسی قیادت پر واضح کیا کہ مجوزہ زمینی کارروائی سے کوئی فیصلہ کن نتیجہ حاصل نہیں ہو گا، وہ حکومت کے ساتھ نتائج کے بارے میں حقیقت پسندانہ توقعات شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
ایال زامیر نے بند کمرہ اجلاس میں کہا کہ حتمی فیصلہ کن کامیابی کے لیے غزہ کے دیگر علاقوں اور مرکزی کیمپوں تک کارروائی پھیلانی ہو گی، لیکن اس سے اسرائیل کو ایسے شہری چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جنہیں فوج برداشت نہیں کرنا چاہتی۔
اسرائیلی سکیورٹی اداروں کے اندازوں کے مطابق غزہ پر قابو پانے کے لیے کئی ماہ سے لے کر نصف سال تک کا وقت درکار ہوگا، جس کے بعد علاقے کی مزید وسیع کارروائی شروع کی جا سکے گی۔
چینل نے بتایا کہ نتن یاہونے سکیورٹی اجلاس میں زور دیا کہ طے شدہ وقت کے مطابق کارروائی شروع کی جائے، حالانکہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ اس زمینی آپریشن سے حماس کے زیر قبضہ قیدیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نتن یاہونے وزرا اور سکیورٹی حکام کے ساتھ یہ بھی غور کیا کہ اگر حماس نے قیدیوں کو نقصان پہنچایا یا انہیں قتل کیا تو اس کے ممکنہ نتائج کیا ہوں گے تاہم چینل نے یہ نہیں بتایا کہ اسرائیلی حکومت کن اقدامات پر غور کر رہی ہے۔
آٹھ اگست کو اسرائیلی کابینہ نے نتن یاہوکے اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے تحت بتدریج پورے غزہ پر دوبارہ قبضہ کیا جانا ہے، جس کا آغاز غزہ شہر سے کیا جائے گا۔
تین ستمبر کو اسرائیلی فوج نے عربات جدعون 2 کے نام سے آپریشن شروع کیا جس کا مقصد غزہ شہر پر مکمل قبضہ ہے۔ اس فیصلے نے خود اسرائیل کے اندر شدید احتجاج کو جنم دیا ہے کیونکہ اس سے قیدیوں اور فوجیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
ادھر امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق دو اسرائیلی حکام نے اتوار کو بتایا کہ غزہ شہر پر اسرائیلی زمینی حملہ آئندہ چند دنوں میں شروع ہو سکتا ہے۔
زمینی یلغار سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ میں بلند و بالا عمارتوں اور اہم عمارتوں کو تیزی سے تباہ کرنا شروع کر دیا ہے جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ حماس انہیں استعمال کرتی ہے۔