اسلام آباد:

افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے دورہ افغانستان میں اہم ملاقاتیں کیں اور مزید شیڈول ہیں۔

محمد صادق خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کابل میں اپنی مصروفیات اور ملاقاتوں کی تفصیل جاری کر دی ہے، جس کے مطابق انہوں نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے کابل میں ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ مسلسل مصروفیات اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے، دونوں اطراف سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

صادق خان نے افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے ملاقات کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں، جن سے آج کابل میں ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ راہداری اور رابطے کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے اور ملاقات میں افغانستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ فریقین نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے علاقائی تجارت اور رابطوں کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی ہدایت پر سفیر محمد صادق خان افغانستان کا سرکاری دورہ کررہے ہیں، دورے کا مقصد پاکستان افغانستان دو طرفہ تعلقات پربات چیت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ دورے کے دوران افغان قیادت سے اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے، جس میں پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور ٹی ٹی پی اور داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر غور کیا جا رہا ہے اور پاکستان ان ملاقاتوں میں افغانستان کی سرزمیں استعمال ہو نے کا بھی معاملہ اٹھا ئے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں سابق امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد نے کابل میں طالبان حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی، اس ملاقات کے نتیجے میں طالبان حکومت نے 65 سالہ امریکی شہری جارج گلیزمین کو رہا کیا، جو دو سال سے زائد عرصے سے قید میں تھے اور دوحہ مذاکرات کی سربراہی کرنے والے زلمے خلیل زاد نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ ایک اچھا دن ہے کیونکہ ہم کابل میں دو سال کی قید کے بعد ایک امریکی شہری کی رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، اس ملاقات اور امریکی شہری کی رہائی کو طالبان حکومت کی جانب سے امریکا کے لیے خیر سگالی کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان حکومت بین الاقوامی تعلقات میں مثبت پیش رفت کی خواہاں ہے، زلمے خلیل زاد کی طالبان حکام سے ملاقات کے سب سے نمایاں نتائج میں ایک امریکی شہری، جارج گلیزمین کی رہائی شامل ہے، جو تقریباً دو سال سے طالبان کی حراست میں تھا اور خلیل زاد کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں اسے آزاد کر دیا گیا۔

امریکی شہری کی رہائی کو طالبان کی طرف سے امریکا کے لیے ایک خیرسگالی کا اقدام سمجھا جا رہا ہے، اس سے طالبان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہو سکتی ہے۔

یہ واضح نہیں کہ زلمے خلیل زاد نے طالبان سے مزید کیا رعایتیں حاصل کیں لیکن ایک امریکی شہری کی رہائی ایک بڑی سفارتی کامیابی سمجھی جا رہی ہے، اگر مستقبل میں اس ملاقات کے مزید نتائج سامنے آتے ہیں، تو یہ ظاہر ہوگا کہ کیا طالبان اور امریکا کے درمیان مزید کوئی معاہدے یا بات چیت ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی شہری کی رہائی زلمے خلیل زاد طالبان حکومت افغانستان کے امریکا کے کابل میں انہوں نے کیا ہے کے لیے تھا کہ

پڑھیں:

اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے

اسلام آباد:

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔

ملاقات میں پاک-امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اسحٰق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک-امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
  • پاکستان نے افغان طالبان کو تسلیم کرنے کی خبروں کو قیاس آرائی قرار دے کر مسترد کر دیا
  • طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں( ترجمان دفتر خارجہ)
  • اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے
  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
  • کرم میں طالبان کی بڑھتی سرگرمیوں کے حوالے سے علامہ سید تجمل الحسینی کی خصوصی گفتگو
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکی صدر ٹرمپ کے معاون خصوصی رچرڈ گرینل سے ملاقات