اسحٰاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰاق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جو آج محکمہ خارجہ میں ہو گی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ اس موقع پر دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اسحاق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران معروف امریکی تھنک ٹینک دی اٹلانٹک کونسل میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف، خطے کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ، علماء و عمائدین سے ملاقات
علماء اور عمائدین نے واضح کیا کہ نگر کالونی کے عوام اپنے آپ کو کبھی تنہا نہ سمجھیں کیونکہ نگر کے لوگ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ نگر کالونی کے خلاف کی جانے والی ہر قسم کی بات، غلط پراپیگنڈہ یا زباندرازی کا کڑوے اور سخت انداز میں جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد نے صدر سید شرف الدین کاظمی کی سربراہی میں نگر خاص کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد علاقے کے علماء کرام، عمائدین اور مختلف سماجی حلقوں سے ملاقات کرنا تھا۔ وفد کی آمد کے موقع پر نگر کے علماء کرام اور عمائدین نے وفد کا بھرپور استقبال کیا اور علاقے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران نگرخاص کے عمائدین نے گلگت نگر کالونی کے خلاف گزشتہ سی پی او واقعے کے بعد کی جانے والی زبان درازی اور پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ علماء اور عمائدین نے واضح کیا کہ نگر کالونی کے عوام اپنے آپ کو کبھی تنہا نہ سمجھیں کیونکہ نگر کے لوگ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ نگر کالونی کے خلاف کی جانے والی ہر قسم کی بات، غلط پراپیگنڈہ یا زباندرازی کا کڑوے اور سخت انداز میں جواب دیا جائے گا۔ وفد سے بات کرتے ہوئے عمائدین نے مزید کہا کہ نگر کی خاموشی کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔ یہ خاموشی صرف صبر و تحمل کا مظہر ہے، لیکن جب ضرورت ہوئی تو نگر کی پوری کمیونٹی اپنے موقف کو پوری قوت اور بلند آواز میں پیش کرے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی غیر ضروری تنقید یا پروپیگنڈے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی بھی ایسی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو نگر کالونی کے وقار یا عوام کی عزت کو متاثر کرے۔ مزید براں، عمائدین نے موجودہ صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ملت تشیع کے خلاف کی جانے والی زبان درازی پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو تشویش ناک اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے حکام سے فوری اور مؤثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ایسے واقعات کی تکرار روکی جا سکے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔ آخر میں نگر کےعمائدین نے قائد ملت جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی اور مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے ہر حکم پر لبیک کہنے کا اعادہ کیا۔