یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس وقت ملک کو سیاسی، معاشی اور سکیورٹی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کیلئے ثابت قدم رہیں گے، ہر پاکستانی اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر، تقسیم اور منفی رجحانات کو مسترد کرے۔صدر نے یوم پاکستان پریڈ کی مرکزی تقریب سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جو طاقتور اور ترقی یافتہ ہو، شاندار پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتاہوں، فتنہ الخوارج، دہشت تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار فیئر ایک اہم چیلنج ہے، ہم باحوصلہ قوم ہیں، چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مادر وطن کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا، بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتاہے۔انہوں نے مزید ہمارے سامنے سفر آسان نہیں ، لیکن ناممکن بھی نہیں، سب سے اپیل کرتا ہوں تمام تر توانائیاں ملکی ترقی کے لیے وقف کریں، اختلافات سے بالا تر ہوکر خوشحال اور پُر امن پاکستان کے لیے کام کرنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک برس میں ہم نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا، افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور ریٹنگ ایجنسیاں اس تبدیلی کی معترف ہیں، درست پالیسیوں، نیک نیتی اور قومی اتحاد سے ہم معاشی خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا وطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو بھی سلام ہے، یوم پاکستان پر اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کویاد رکھنا چاہیے۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی قوم کویوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ آج کے دن غربت میں کمی، مساوات اور کمزو رطبقات کے تحفظ کاعہد کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ ہم ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے کردار ادا کریں، سب کو پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مربوط پالیسی اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو مضبوط معیشت بنائیں گے، پاکستان میں خوشحالی نئے دور کا آغاز جلد ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ترکی کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر ان کو اور ترکی کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ استنبول اور لاچین کے دوران ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے، پاک-بھارت بحران کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے اور پاک ترک بھائی چارے کی تاریخ میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے اپنی پچھلی ملاقاتوں کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا، اس سے دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔دونوں رہنماؤں نے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جب کہ انہوں نے غزہ کی صورتحال سمیت تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ترکیہ کے صدر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر نیک خواہشات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے بھی خیر خواہی کے جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے تمام اہم معاملات میں پاکستان کے لئے ترکیہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر خابی لامی کو امریکہ میں حراست میں لے لیا گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
  • چین کے نائب وزیر اعظم برطانیہ کا دورہ اور چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے پہلے اجلاس کا انعقاد کریں گے
  • بابر اعظم کی پی سی بی کی عید ویڈیو سے غیر موجودگی پر مداحوں کا اظہارِ حیرت
  • سرفراز بگٹی کی قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں: شیخ رشید احمد
  • صدر مملکت، وزیر اعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ عہدیداران کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد اور پیغام
  • شہباز شریف، شہزادہ محمد ملاقات: کثیر جہتی تعلقات مزید گہرنے کرنے کے عزم کا اعادہ، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے
  •   یکجہتی، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنانا ہو گا، شہباز شریف کا عید پر قوم کے نام پیغام
  • اویس احمد خان لغاری کا سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہارِ افسوس
  • چین-کینیڈا تعلقات غیر ضروری مداخلت کا شکار ہوئے، چینی وزیر اعظم