ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لیکر جانا ہے، وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا سفر ختم نہیں ہوا بلکہ ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لے کر جانا ہے۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی دن پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، 23 مارچ مسلمانوں کی تاریخ میں اہم سنگ میل کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایسی ریاست کا تصور پیش کیا گیا جہاں مسلمان وقار وار آزادی سے رہیں، ہم نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ و اجداد کی قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے، مملکت خداداد پاکستان عظیم نعمت کبریٰ ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ایاز صادق نے کہا کہ آج پاکستان کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے، قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ناگزیر ہے۔ 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے قیام کا عزم کیا، یوم پاکستان ہم سب کےلیے تجدید عہد کا دن ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 23 مارچ ہمیں اسلاف کی ان قربانیوں اور جدو جہد کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے مادر وطن خاطر دیں، آج ملکی ترقی کے لیے تمام طبقات کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
میٹرک امتحانات، ملتان بورڈ میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے نے آرٹس میں 1161نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
ملتان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)میٹرک امتحانات میں تعلیمی بورڈ ملتان کے نتائج میں جس میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، محمد احمد کا تعلق بورے والا کے ایک گاؤں سے ہے،محمد احمدنے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور میٹرک کے سالانہ امتحانات میں آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے محمد احمد کا کہنا ہے میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور میرے والد رکشہ چلاتے ہیں لیکن انہوں نے ناصرف معاشی طور پر سپورٹ کیا بلکہ بہت زیادہ حوصلہ افزائی بھی کی۔محمد احمد کے والد رکشہ چلاتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ تو نہیں پڑھے لیکن ان کا بیٹا ان کا نام روشن کرے۔(جاری ہے)
محمد احمد کے والد محمد افضل کا کہنا ہے میں رکشہ چلاتا ہوں اور ان پڑھ ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ بچہ میرا پڑھ جائے، آج میں بڑا خوش ہوں کہ بچہ میرا پڑھ گیا۔
گزشتہ روزمیٹرک کے نتائج کااعلان کر دیاگیاتھا جس کے مطابق لاہور کے سرکاری سکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔لاہور کے سرکاری سکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے ملک فیضان رضا نے شاندار کارنامہ انجام دے کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیاتھا۔گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ملک فیضان رضا نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن(بی آئی ایس ایی) لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں شاندار 1186 نمبر حاصل کئے تھے۔فیضان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 شاہکوٹ کا ہونہار طالب علم تھا جس نے لاہور بورڈ میٹرک امتحانا ت میں 1186نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔اپنی کامیابی پرفیضان کا کہنا تھا کہ ا س کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر تھا۔سکول پرنسپل نے کہا کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا تھاسکول کے پرنسپل نے فیضان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا تھااس نے اپنے اساتذہ کو قابل فخر بنا دیا ہے اور سکول کی عزت افزائی کی تھی۔ اس کی کامیابی عاجزانہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے دیگر طلباء کیلئے ایک روشن مثال تھی۔یاد رہے کہ لاہور میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا تھا۔میٹرک امتحانات میں لاہور کی حرم فاطمہ (رول نمبر 115235) نے 1193 نمبر حاصل کر کے میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ دوسری پوزیشن نور الہدیٰ (رول نمبر 119842) اور حاجی ابو زر تنویر (رول نمبر 220365) نے حاصل کی تھی۔ دونوں نے 1188 نمبر حاصل کئے تھے۔ محمد علی (رول نمبر 254976) نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔سائنس گروپ (بوائز) میں حاجی ابو زر تنویر 1188 نمبر لے کر پہلے نمبرپر رہے تھے۔ محمد علی 1187 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر محمد ذہیب صدیق اور ملک فیضان رضا نے حاصل کی، دونوں نے 1186 نمبر حاصل کئے تھے۔