City 42:
2025-11-03@16:32:56 GMT

بلوچستان:یوم پاکستان پر ڈیرہ بگٹی میں شاندار ریلی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

ویب ڈیسک: یوم پاکستان پر بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں شاندار ریلی نکالی گئی، ٹاؤن چیئرمین سوئی عزت اللہ امان بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر نے ریلی کی قیادت کی۔

 یوم پاکستان ریلی کے شرکا نے قومی پرچم تھامے ہوئے ملی نغمے گائے اور وطن کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

 یوم پاکستان پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ دن ہمیں یکجہتی، قربانی اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے۔

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاست ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

 سرفراز بگٹی نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے، ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کرنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں، سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
 
 

 پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: یوم پاکستان نے کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کیلیے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے 30 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف یوتھ وونگ شمالی پنجاب کی ہدایت پر انصاف یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے صدر ملک تحلیل اور جنرل سیکرٹری انور عثمانی کی قیادت میں مری روڈ پر عمران خان رہا کرو ریلی نکالی۔

ریلی میں یوتھ وونگ شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب علی ، جنرل سیکرٹری شجاع عباسی اور ایڈوائزر حنیف عباسی کی شرکت نے شرکت کی۔

تحریک انصاف کی ریلی نکالنے پر 30 رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر مری روڈ روڈ بند کی، راجہ ثاقب ، حنیف عباسی ،ملک تحلیل نے ساتھیوں کے ہمراہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے بھی گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی چلتن گھی مل کیخلاف اقدامات کی ہدایات
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، خورشید احمد خان آرگنائزر مقرر
  • پنجگور، لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کیخلاف اہلکاروں کا احتجاج
  • پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں، وزیراعلیٰ کی ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد
  • پاکستان کسی وڈیرے، جاگیردار، جرنیل، حکمران کا نہیں، حافظ نعیم
  • پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر