جنت مرزا ڈرامہ انڈسڑی میں کیوں نہیں آنا چاہتیں؟ حیران کن وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
فیصل آباد(نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
جنت مرزا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی سحری نشریات میں شرکت کی جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا، جنت مرزا نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈراموں میں اداکاری کیلئے کئی رکاوٹیں درپیش ہیں۔
جنت مرزا نے کہاکہ تقریباً تمام ڈراموں کی شوٹنگ کراچی میں ہوتی ہےاور میں فضائی حادثات سے خوف زہ ہونے کے سبب جہاز میں بار بار کراچی کا سفر کرنے سے کتراتی ہوں، ویسے بھی ڈرامہ سائن کرنا ایک طویل عرصے پر محیط ذمہ داری ہوتی ہے اور اسی وجہ سے میں ڈرامے نہیں کرنا چاہتی۔
مزیدپڑھیں:بارشیں ہوں گی یانہیں؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟گورنر خیبرپختونخوا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جن پر خود دہشتگردی کے مقدمات ہوں وہ کیا اے پی سی طلب کریں گے،ان کاکہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اے پی سی طلب کی تھی صوبائی حکومت کو چاہیے تھا وہاں جاتی،غیرسنجیدہ حکومت کی اے پی سی کواپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا۔
مزید :