کراچی میں پیشہ ور گداگروں کےخلاف مہم، 22 روز میں 220 بھکاری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کراچی میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم کے دوران 22 روز میں 220 بھکاری گرفتار کیے گئے۔
اس حوالے سے ترجمان کمشنر کراچی نے کہا کہ گداگروں کے خلاف مہم کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔
کمشنر سید حسن نقوی نے کہا کہ مارکیٹوں میں بھکاریوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پولیس کی مدد سے کارروائی کریں اور انہیں پناہ گاہوں یا این جی اوز کے حوالے کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھویا جارہا ہے: کمشنر لاہور
کمشنر لاہور زید بن مقصود—فائل فوٹوکمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھویا جارہا ہے۔
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز لاہور سمیت پورے ڈویژن میں صفائی مہم جاری ہے۔
وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ہر تحصیل و اضلاع میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو تینوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا۔
زید بن مقصود نے بتایا ہے کہ عید کے پہلے روز لاہور سے 18ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات درج اور 30 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔