وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہارڈ کور دہشتگردوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں گے، کچھ عناصر دہشتگردوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

کوئٹہ میں ہائی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پائیدار قیام امن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ماہ رنگ بلوچ کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

تقریب میں کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 50 سے زیادہ افراد میں ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ہنر مند اور باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بلوچستان کے ہنر مند اور قابل افراد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈز سے نواز رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب صوبے میں کسی بھی شاہراہ یا سڑک کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بلوچستان حکومت مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ کو برداشت نہیں کرے گی۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ عدالت عظمیٰ نے بھی شاہراہوں اور سڑکوں کو کھلا رکھنے کے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں حکومت ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرے گی۔

جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشتگردوں نے بے گناہ اور نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا اور ان میں سے بعض کی تدفین بھی کی گئی۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ عناصر دہشتگردوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن حکومت ایسے عناصر کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردی کے سبب سیاحت میں کمی واقع ہوئی؟

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ حکومت نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جعفر ایکسپریس حملہ دہشتگرد عناصر لاشوں پر سیاست ماہ رنگ بلوچ میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس حملہ دہشتگرد عناصر لاشوں پر سیاست ماہ رنگ بلوچ میر سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان وی نیوز لاشوں پر سیاست سرفراز بگٹی کرتے ہوئے نے کہاکہ انہوں نے

پڑھیں:

بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی


وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگلے بجٹ میں کوئٹہ شہر کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کےلیے وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ قومی پرچم سمی دین بلوچ نے نہیں بلکہ اس کی ساتھی نے جلایا تھا. پہلے مجھ تک غلط اطلاع پہنچی تھیں جس پر بیان دیا، دل آزاری پر معذرت چاہتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • نہروں کا تنازع؛ چشمہ رائٹ بینک کینال سیاست کی نذر نہ ہو، ترجمان پختونخوا حکومت کا انتباہ
  • علامہ وجدانی کی سعودی میں بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، علامہ ظفر عباس شمسی
  • وفاق و صوبائی حکومتیں ناکام ہو چکیں، اپوزیشن کا کوئی باضابطہ اتحاد نہیں: فضل الرحمن
  • وفاقی حکومت ناکام ہوچکی کے پی میں حکومت کی رٹ ہی نہیں ہے، فضل الرحمان
  • وفاق نے معاملہ خراب کردیا، حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن گراسکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • بلوچستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکار شہید
  •  کینالزتنازع:  نظرآرہاہے کہ معاملہ  جلد حل ہوجائے گا ،وزیراعلیٰ سندھ
  • بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی
  • مسلم امہ کو کمزور کرنیکی سازشوں کے خلاف اتحاد کی ضرورت ہے، میرواعظ عمر فاروق
  • پاکستان کا جھنڈا جلانے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا، سرفراز بگٹی