نائیجر میں دہشتگروں کا مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ نائیجر کے علاقے کوکورو میں پیش آیا جہاں مسجد پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے۔

دہشتگروں نے مسجد پر حملے کے ساتھ ساتھ مقامی بازار اور گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا۔

نائیجر سرکاری حکام کے مطابق وحشیانہ حملہ کوکورو کے دیہی علاقے فامبیتا میں واقع ایک مسجد پر اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز ادا کررہے تھے۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 دہشتگرد ہلاک

نائیجر وزارت داخلہ کے مطابق افسوسناک واقعے پر حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، یہ حملہ دوپہر کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ مسجد میں نماز کے لیے موجود تھے۔

یہ حملہ ایک ایسے علاقے میں ہوا ہے، جہاں برسوں سے القاعدہ سے وابستہ شدت پسند سرگرم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افریقہ القاعدہ حملہ دہشتگرد نائیجر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افریقہ القاعدہ حملہ دہشتگرد کے مطابق

پڑھیں:

ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے مرکزی صوبے کوانگ تری میں ٹرک مقامی مارکیٹ میں گھس گیاجس کے نتیجے میں کم از کم 3راد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح پیش آیا جب اچانک ایک تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر مارکیٹ میں داخل ہو گیا، جس سے کئی اسٹالز تباہ ہو گئے اور وہاں موجود چھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔ہلاک ہونے والوں میں خاتون اور لاؤس کا ایک شہری بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
  • نائیجیریا: عسکریت پسندوں کے حملے میں 22 افراد ہلاک
  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • اسرائیلی جارحیت جاری، ایک ہی روز میں 64 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی