اسرائیلی فوج کے زخمیوں کی تعداد 87000 سے تجاوز کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزارت جنگ کے اعداد و شمار کے مطابق وزارت کے بحالی کے شعبے میں زیر علاج ہر دو زخمیوں میں سے ایک نفسیاتی مسائل اور صدمے کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست کی وزارت جنگ نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے حکومت کی فوج اور سکیورٹی فورسز میں زخمیوں کی تعداد 78,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز کے بعد سے ان میں سے 16000 زخمی اسپتال میں داخل ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت جنگ کے اعداد و شمار کے مطابق، وزارت کے بحالی کے شعبے میں زیر علاج ہر دو زخمیوں میں سے ایک نفسیاتی مسائل اور صدمے کا شکار ہے۔ غور طلب ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد، جن کے نام شائع کرنے کی اجازت دی گئی تھی، 846 تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد، جیسا کہ غیر سرکاری ذرائع نے بارہا اعلان کیا ہے، فوج کے دعوے اور سرکاری طور پر اعلان کیے گئے دعووں سے کہیں زیادہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی تعداد
پڑھیں:
مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال قدیم فرعون کے زمانے کا سونے کا کڑا غائب
قاہرہ: مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ قاہرہ کے ایجپشن میوزیم کی لیب سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا پراسرار طور پر غائب ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کڑا فرعون آمنموپ کے دورِ حکمرانی (اکیسویں سلطنت: 1070 تا 945 قبل مسیح) سے تعلق رکھتا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کڑا آخری بار کب دیکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق انوینٹری چیک کے دوران اس کی گمشدگی کا انکشاف ہوا لیکن اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی راستوں پر موجود آثارِ قدیمہ یونٹس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں واقع ایجپشن میوزیم میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد قیمتی نوادرات موجود ہیں، جن میں فرعون آمنموپ کا مشہور سنہری ماسک بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب یکم نومبر کو گریٹ ایجپشن میوزیم کے افتتاح کی تیاریاں جاری ہیں۔